رنگت گوری کرنا آج کل ہر کسی کی خواہش ہے اور اس کے لئے مہنگے مہنگے بیوٹی پراڈکٹ بھی استعمال کرنا پڑتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ڈاکٹر اُمِ راحیل کی بتائی ہوئی ایسی ٹپ جس سے آپ بہت آسانی اور بنا خرچے کے کر سکیں گے اپنا رنگ ایک دم گورا چلیں تو ٹپ جان لیتے ہیں۔
آلو سے رنگ گورا کرنے کا طریقہ
• ایک آلو کو دو حصوں میں کاٹ لیں۔
• ایک حصہ اُبال لیں اور دوسرا کدوکش کر لیں۔
• اب ایک چائے کا چمچ کدوکش کیا ہوا آلو ایک کھانے کا چمچ اُبلا ہوا آلو، ایک چائے کا چمچ دوکھا دودھ، ایک چائے کا چمچ چاول کا آٹا اور اس میں ایک چمچ شہد ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کر لیں۔
• اب اس کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں، رنگ گورا ہوگا، دانوں کے دھبے دور ہوں گے اور ہلکے بھی دور ہوں گے، اس ماسک کو ہفتے میں 2 مرتبہ استعمال کریں۔
•
رنگ گورا ہو جائے گا اور اس پر ایک قدرتی چمک آ جائے گی۔