اندھا تھا لیکن سجدے میں جاتے ہی دیکھنے لگا.. نوجوان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے معجزے کے بارے میں کیا بتایا؟

"میں حیران تھا کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ جب سب نمازی،نماز کی ادائیگی کررہے تھے اور جس نمازی کا میں نے ہاتھ تھاما ہوا تھا اس نےپوچھا آپ کو کیا ہوا ہے؟ جواب میں میں نے اسے بتایا کہ میں اب دیکھ سکتا ہوں۔ نمازی کو یقین نہیں آیا اور اس نے مجھے کہا تمہیں ہوش نہیں۔ تم تو نابینا ہو۔ لیکن میری آنکھوں کی روشنک واپس آنے پر وہ بھی حیران رہ گیا اور پھر وہ مسجد کے امام کے پاس گیا اور جا کر انہیں بتایا کہ میری بینائی لوٹ آئی ہے"

یہ حیرت انگیز معجزہ ہوا ہھ الجزائرمیں جہاں عید کے روز سجدہ ادا کرتے ہوئے نوجوان کی بینائی اچانک سے لوٹ آئی۔

الجزائر کے مقامی میڈیا کے مطابق تیارت ریاست کی جامع مسجد عمربن عبدالعزیزمیں عید کے دوسرے روز لوگ مغرب کی نماز ادا کررہے تھے۔ نمازیوں میں نابینا احمد قداری بھی موجود تھے جو دو سال سے بینائی سے محروم تھے اور لوگوں کی مدد سے نماز پڑھتے تھے۔

الجزائر کے چینل "النہار" کو اپنے ساتھ پیش آئے معجزے کے بارے میں بتاتے ہوئے احمد قداری نے کہا کہ "اللہ تعالیٰ نے عید الاضحی کے دوسرے دن مسجد کے اندر ان کی بینائی بحال کردی جبکہ وہ اس بات کی امید کھو بیٹھے تھے۔"

قداری نے مزید کہا کہ میں مغرب کی نماز پڑھنے کے لیے پیدل مسجد میں آیا، میں حسب معمول بیٹھا، پھر مالا اٹھا کر اذان کا انتظار کرتے ہوئے تسبیح کرنے لگا۔ جب نماز کا وقت ہوا اور اقامت کے بعد میں آگے بڑھا۔ نمازیوں کے ساتھ قطار میں کھڑا ہو گیا ہاتھ اٹھائے اور دعا کہ "اللہ میری آنکھوں کی روشنی لوٹا دے" پھرامام کے بعد تکبیر کہی۔ معمول کے مطابق تیسری رکعت میں میں سجدے سے اٹھایا، بے ساختہ آنکھیں کھولیں تو مجھے پیلا فرش دکھائی دیا۔ یہ مسجد کے قالین کا رنگ تھا اور مجھے سامنے ہرچیز صاف دکھ رہی تھی۔

قداری نے مزید کہا کہ مجھے یقین نہیں آیا کہ کیا ہوا۔ میں نے ایک نمازی کا اپنی طرف کا ہاتھ پکڑا۔ میں اسے دیکھتا رہا کہ کیا میں سچ مچ میں دیکھنے کے قابل ہوگیا ہوں۔ نمازیوں نے دوسرا سجدہ کیا اور تیسری رکعت مکمل کی تب تک میں بالکل ٹھیک ہوچکا تھا۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ اسے اللہ کا معجزہ قرار دے رہے ہیں.

Benai Lot Ai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Benai Lot Ai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benai Lot Ai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1488 Views   |   03 Jul 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اندھا تھا لیکن سجدے میں جاتے ہی دیکھنے لگا.. نوجوان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے معجزے کے بارے میں کیا بتایا؟

اندھا تھا لیکن سجدے میں جاتے ہی دیکھنے لگا.. نوجوان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے معجزے کے بارے میں کیا بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اندھا تھا لیکن سجدے میں جاتے ہی دیکھنے لگا.. نوجوان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے معجزے کے بارے میں کیا بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔