آنٹیاں چین سے جینے نہیں دیتیں۔۔ علی رحمان شادی کے ساتھ نظر آنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

"مجھ پر میرے والدین کی طرف سے کبھی بھی شادی کے لیے کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا گیا۔ میں نے دیکھا ہے کہ جب میرے کچھ دوست شادی کی عمر کو پہنچے تو ان پر بہت زیادہ سوسائٹی کا پریشر تھا۔"

یہ کہنا ہے اداکار علی رحمان کا جنھوں نے حالیہ انٹرویو میں شادی کے موضوع پر گفتگو کی۔ علی رحمان نے بتایا کہ "جب میں 28-29 سال کا تھا، تو والدین نے ہلکا سا دباؤ ڈالا، مگر انہوں نے کبھی بھی اپنی مرضی مجھ پر مسلط کرنے کی کوشش نہیں کی۔ یہ ان کی بہت بڑی خوبی تھی، ورنہ ہو سکتا ہے کہ میں جلد بازی میں غلط فیصلہ کر لیتا، اور بعد میں خوش نہ رہ پاتا۔"

علی رحمان نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ خوش ہیں کہ، "جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ میرا اپنا ہوگا۔ کامیابی یا ناکامی کا ذمہ دار بھی میں خود ہوں گا، اور یہ بات مجھے سکون دیتی ہے۔"

معاشرتی دباؤ پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، "ہمارے معاشرے کی آنٹیاں سب سے زیادہ دباؤ ڈالتی ہیں۔ ہر وقت یہی پوچھتی رہتی ہیں کہ 'بیٹا اب تک شادی کیوں نہیں کی؟' وہ نہ خود سکون سے رہتی ہیں، نہ دوسروں کو جینے دیتی ہیں۔"

علی رحمان کا کہنا تھا کہ شادی کے حوالے سے ہمارے معاشرے میں عجیب و غریب قسم کا دباؤ پایا جاتا ہے۔ والدین تو کبھی کبھار نرم لہجے میں بات کرتے ہیں، لیکن وہ آنٹیاں، جو ہر محفل کا حصہ ہوتی ہیں، اپنے سوالات سے زندگی کو مشکل بنا دیتی ہیں۔

اداکار نے اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ، "لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا جاتا ہے۔"

واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر علی رحمان اور فٹنس ٹرینر نصرت ہدایت اللہ کی دوست کے بہت چرچے ہیں۔ صارفین کا خیال ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں جب کہ نصرت ہدایت اللہ بھی اکثر ہی علی رحمان کے ساتھ اپنی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں۔

Ali Rehman Dating Rumors With Nusrat Hidayatullah

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ali Rehman Dating Rumors With Nusrat Hidayatullah and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ali Rehman Dating Rumors With Nusrat Hidayatullah to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   953 Views   |   24 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آنٹیاں چین سے جینے نہیں دیتیں۔۔ علی رحمان شادی کے ساتھ نظر آنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

آنٹیاں چین سے جینے نہیں دیتیں۔۔ علی رحمان شادی کے ساتھ نظر آنے والی یہ لڑکی کون ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آنٹیاں چین سے جینے نہیں دیتیں۔۔ علی رحمان شادی کے ساتھ نظر آنے والی یہ لڑکی کون ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔