آلو کے چھلکوں کو معمولی نہ سمجھیں، اس میں چھپے صحت کے راز جانیں

آلو دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سبزی ہے اس کا استعمال دنیا کے ہر حصے میں کیا جاتا ہے- آلو کو پوٹاشیم کا خزانہ کہا جاتا ہے مگر آلو کو چھیل کر اس کے چھلکے کو پھینک دیا جاتا ہے- مگر اس بات سے کم لوگ ہی واقف ہیں کہ آلو کے چھلکے بھی اتنی ہی افادیت کے حامل ہیں کہ اس کے فائدے کسی بھی طرح اس سبزی سے کم نہیں ہیں- اس کے چھلکوں میں آلو کے مقابلے میں زيادہ توانائی ، پروٹین اور کاربوہائيڈریٹ موجود ہوتی ہے-

1: بالوں کو رنگنے کے لیے
سفید ہوتے بال ہر انسان کو مشکل میں مبتلا کر دیتے ہیں ان بالوں کو آلو کے چھلکوں کے استعمال سے آسانی سے سیاہ کیا جاتا ہے- اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ آلو کے چھلکوں کو اتار کر اس کو پیس لیں اور اس کے رس کو باقاعدگی سے بالوں پر لگائيں جس سے سفید ہوتے بال دوبارہ سے کالے ہو جائيں گے-

2: بلڈ شوگر کنٹرول ہوتی ہے
آلو کے چھلکوں کے اندر ایسے پیچیدہ کاربوہائيڈریٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم میں موجود شوگر کو سادہ شوگر میں تبدیل کر دیتے ہیں- جس سے جسم میں بلڈ شوگر کا لیول کم ہو جاتا ہے اس وجہ سے ذیابطیس کے مریض آلو کے چھلکوں کا استعمال کریں تاکہ ان کی شوگر کنٹرول رہ سکے-

3: جلد کی حفاظت کے لیے
آنکھوں کا بھاری پن ، پپوٹوں کا پھول جانا ، اور جلد کے جملہ مسائل کے حل کے لیے آلو کے چھلکے ایک جادو کا کردار ادا کرتے ہیں- آلو کے چھلکوں پر آنکھوں پر لگانے سے آنکھوں کی سوجن کم ہوتی ہے آنکھوں کے حلقے ختم ہوتے ہیں اور آلو کے چھلکے جلد پر لگانے سے جلد تروتازہ ہو جاتی ہے-

4: دل کی بیماریوں سے بچاتے ہیں
آلو کے چھلکوں میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ ہائی بلڈ پریشر کو کم کر کے جسم میں سے کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے جس کی وجہ سے جسم دل کے دورے کے خطرات سے محفوظ رہتا ہے-

5: قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے
آلو کے چھلکوں میں وٹامن سی اور وٹامن بی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں کیلشیم کا ایک خزانہ بھی موجود ہوتا ہے جس کے سبب یہ جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور انسان کو چھوٹی موٹی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے-

Aloo Ke Chilke Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aloo Ke Chilke Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aloo Ke Chilke Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   27411 Views   |   30 May 2020
About the Author:

Aqib shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آلو کے چھلکوں کو معمولی نہ سمجھیں، اس میں چھپے صحت کے راز جانیں

آلو کے چھلکوں کو معمولی نہ سمجھیں، اس میں چھپے صحت کے راز جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آلو کے چھلکوں کو معمولی نہ سمجھیں، اس میں چھپے صحت کے راز جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔