سویا پین کا پودا چین میں پایا جاتا ہے یہ پودا 13 ہزار سال سے چین میں کاشت اور استعمال کیا جا رہا ہے اور چینی لوگ سویا بین کو زندگی کی بنیادی ضرورت مانتے ہیں سویا بین سے سویا مِلک، سویا سوس اور سویا چیز وغیرہ بنائی جاتی ہے اور اب اسے ایشیا کے کئی ممالک میں کاشت کیا جاتا ہے۔
• سویا بین کے فوائد
سویا بین میں ہائی پروٹین، وٹامنز، منرلز، اور نہ گھلنے والے فائبر سمیت، فولیٹ کاپر، مینگنیس اور فاسفورس پایا جاتا ہے جو تمام صحت کا خزانہ ہیں۔
سویا بین کا استعمال دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے، اس کا استعمال صحت سے جُڑے مسائل کم کرتا ہے، اس کے استعمال سے اسٹروک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، اگر اس کا استعمال جاری رکھا جائے تو کئی قسم کے کینسر سے دور رکھ سکتا ہے، سویا بین کے استعمال سے یڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں۔
• سویا بین استعمال کرنے کا طریقہ کار
سویا بین کو دھو کر اسے پانی میں بھگوئیں اور اسی پانی میں اسے ابال کر کھائیں یا کسی اور سبزی کے ساتھ اسے ملا کر پکا کر کھائیں اسے سلاد میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے اگر آپ چاہیں تو سویا بین کی مزیدار سی چاٹ بنا کر بھی کھا سکتے ہیں، سویا بین کے تیل میں کھانا پکا کر کھانا بھی صحت کے لئے فائدے مند ہے۔
سوکھے سویا بین کا پاؤڈر بنا کر بھی اسے کھانے میں ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے اس کا آٹا عام آٹے میں ملا کر بھی اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔