بارش کے موسم میں مچھر بہت سی بیماریاں پھیلاتے ہیں جن میں سب سے خطرناک ڈینگی ہے۔ اور آج کل تو ہمارا ملک سیلاب کی لپیٹ میں ہے جس کے بعد کئی وبائیں اور بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں جس میں ڈینگی سرِ فہرست ہے۔ یہ بیماری جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے اگر اس کا فوری علاج نہ کیا جائے۔ اس بیماری میں پلیٹلیٹس تیزی سے کم ہو جاتے ہیں۔ اس لیے مریض کی خوراک کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اچھی خوراک اور اس کے ساتھ ایسے جوسز جن سے کم ہوئے پلیٹلیٹس تیزی سے بڑھیں ان کا استعمال ضروری ہے۔ یہاں ہم آپ کو کچھ ایسے جوسزکے بارے میں بتا رہے ہیں جس سے پلیٹلیٹس تیزی سے بڑھتے ہیں اور کمزوری بھی دور ہوتی ہے۔
٭گیلوئے کے پتوں کا رس پینے سے ڈینگی کا خطرہ بھی کم ہو سکتا ہے۔ یہ قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور پلیٹلیٹس کو بھی بڑھاتا ہے۔
٭پپیتے کے پتوں کا رس پینے سے پلیٹ لیٹس تیزی سے بڑھتے ہیں۔ ڈینگی کے مریض پپیتے کے پتوں کا رس پی لیں۔
٭انار ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ ڈینگی میں انار کا جوس پینے سے ہیموگلوبن اور پلیٹلیٹ کا شمار بڑھتا ہے۔ جس کی وجہ سے جلد صحت یابی ہوتی ہے۔
٭جسم میں خون کی تشکیل کے لیے وافر مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈینگی کی صورت میں ناریل کا پانی پینے سے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوجاتی ہے۔ اس کی وجہ سے پلیٹ لیٹس تیزی سے بڑھتے ہیں۔
٭چقندر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس سے ہیموگلوبن اور پلیٹ لیٹس بہتر ہوتے ہیں۔ اگر آپ ڈینگی کے مریض ہیں تو آپ چقندر کا رس یا چقندر ہی پی سکتے ہیں۔
٭ڈینگی میں گندم کی گھاس کا رس پینے سے مریض کی حالت جلد بہتر ہوجاتی ہے۔ گندم کی گھاس سے بنے اس جوس کو پینے سے پلیٹ لیٹس تیزی سے بڑھتے ہیں۔
٭سیب کے جوس میں لیموں کا رس نچوڑ کر مریض کو پلائیں اس سے بھی پلیٹلیٹس تیزی سے بڑھتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dengue Se Nijat Dilane Waly Juices and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dengue Se Nijat Dilane Waly Juices to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.