پیٹ میں کیڑے ہوجانا ایک عام مسئلہ ہے جو زیادہ تر بچوں کو درپیش ہوتا ہے، اس سے ان کی نشونما بری طرح متاثر ہوتی ہے اور اہم غذائی اجزاء ان کے جسم تک نہیں پہنچ پاتی جس کی وجہ سے نہ تو ان کا جسم بڑھتا ہے اور نہ قد۔ یہ مسئلہ ہر عمر کے انسان کے ساتھ ہوسکتا ہے تو آئیے جانتے ہیں اس سے چھٹکارہ کیسے حاصل کیا جائے؟
پیٹ کے کیڑوں کے آسان گھریلوعلاج:
ہلدی سے:
اپنے جسم میں موجود پیراسائٹس کو دور کرنے کے لیے ایک گلاس چھاچھ میں ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر ڈالیں اور اسے روزانہ پیئیں
پپیتے سے:
1 کھانے کا چمچ کچے پپیتے کا رس میں 3 کھانے کے چمچ گرم پانی اور شہد کا ایک چمچ مکس کریں اور اسے روزانہ خالی پیٹ نہار منہ پیئیں۔ اسکے علاوہ پپیتے کے بیجوں کو باریک پاؤڈر میں پیس کر ایک گلاس گرم پانی یا دودھ کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے
ناریل سے:
آنتوں کے کیڑوں کے علاج کے لیے آپ ناریل کا تیل کھانے میں استعمال کریں یا ناشتے میں تھوڑا ڈال کر کھائیں، اسکے علاوہ ناریل کا پانی بھی پی سکتے ہیں۔ آنتوں کے ہر قسم کے کیڑوں سے نجات کے لیے اسے ایک ہفتے تک پیئیں۔
لونگ اور اجوائن سے:
اجوائن کے خشک بیجوں کو چبانے سے آنتوں کے کیڑوں کو باہر نکالنے میں مدد ملتی ہے۔
ایک برتن میں دو سے تین لونگ ایک کپ پانی میں ابالیں، اسے 5 منٹ تک پکائیں اور 1 ہفتے تک اس محلول کو دن میں 3 سے 4 بار پیئیں، پیٹ کے کیڑے ختم ہوجائیں گے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pait Ke Keery Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pait Ke Keery Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.