جب ایک بچہ کھویا تو۔۔ ماریہ بی زندگی کے دکھوں پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں

"میں نے اپنی زندگی میں بہت سی مشکلات دیکھی ہیں۔ میری ذاتی زندگی بہت مشکل رہی ہے۔ میں نے دو بچے بھی کھو دیے ہیں۔ جب میں نے ان میں سے ایک کو کھو دیا، تو میں تقریباً اعصابی خرابی کا شکار ہوگئی۔"

ماریہ بی، جو پاکستان کی سب سے مشہور فیشن ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں، صرف اپنے کمال کے ڈیزائنز کی وجہ سے نہیں، بلکہ اپنے ذاتی تجربات اور مشکلات کے بارے میں بھی جانا جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے ایک انتہائی تکلیف دہ لمحے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے انہوں نے ایک نہایت دل دہلا دینے والے نقصان کا سامنا کیا۔

انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر بتایا کہ، "میں نے اپنی زندگی میں بہت سی مشکلات دیکھی ہیں۔ میری ذاتی زندگی بہت مشکل رہی ہے۔ میں نے دو بچے بھی کھو دیے ہیں۔ جب میں نے ان میں سے ایک کو کھو دیا، تو میں تقریباً اعصابی خرابی کا شکار ہوگئی۔"

ماریہ بی کی زندگی کا یہ وقت ان کے لیے بہت حساس تھا کیونکہ وہ صرف 22 سال کی تھیں، اور اتنی کم عمری میں اتنا بڑا صدمہ ان کے لیے ناقابل برداشت تھا۔ وہ بتاتی ہیں، "جب آپ ایک بچہ کھو دیتے ہیں، تو یہ بہت مشکل وقت ہوتا ہے۔ اس وقت میری عمر بمشکل 22 سال تھی اور یہ عمر کسی بھی صدمے کو سہنے کے لیے بہت حساس ہوتی ہے۔"

انہوں نے اس دردناک لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت سب سے زیادہ خاموش اور بے خبر تھیں۔ "میں کسی سے بات نہیں کر رہی تھی، میں کچھ نہیں سن سکی تھی اور سب سے بے خبر تھی۔"

ماریہ بی نے اپنے اس صدمے سے نکلنے کے لیے اپنی روحانی طاقت کی طرف رجوع کیا اور کہا، "کچھ دنوں بعد جو آواز میں نے سب سے پہلے سنی وہ فجر کی اذان کی آواز تھی اور اس آواز نے میرے اندر وہ طاقت پیدا کی جس نے مجھے اس صدمے سے نکلنے کا حوصلہ پیدا کیا۔"

انہوں نے مزید کہا، "اگر آپ اپنا رشتہ اپنے رب سے جوڑ لیتے ہیں تو کسی بھی مشکل کا باآسانی مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ورنہ تاریک راہوں میں بھٹکتے رہیں گے اور ایک ایسے دلدل میں دھنستے چلے جائیں گے جہاں سے واپسی مشکل ہے۔"

ماریہ بی کا یہ پیغام نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کی سچی کہانی ہے، بلکہ یہ ہر فرد کے لیے ایک سبق ہے کہ کس طرح اللہ کی مدد سے زندگی کی مشکلات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

Maria B Nay 2 Bachay Kho Diye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maria B Nay 2 Bachay Kho Diye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maria B Nay 2 Bachay Kho Diye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1690 Views   |   05 Dec 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

جب ایک بچہ کھویا تو۔۔ ماریہ بی زندگی کے دکھوں پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں

جب ایک بچہ کھویا تو۔۔ ماریہ بی زندگی کے دکھوں پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جب ایک بچہ کھویا تو۔۔ ماریہ بی زندگی کے دکھوں پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔