Bacho Main Darne Ki Adat Kese Khatam Krain

How to Remove Fear from Child Mind

اکثر بچے کسی نہ کسی چیز سے خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ بارش،تیز ہوا،بجلی کی گھن گرج، مختلف جانوروں سے انھیں خوف آتا ہے اور رات کو سوتے میں بھی اگر اس قسم کا کوئی خواب دیکھ لیں تو ڈرنے لگتے ہیں۔ بچوں میں یہ ڈر ماحول میں موجود اشیاء سے متعلق ہوتا ہے۔ بچوں میں اس خوف کی شدت کو کم کرنے یا ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انھیں اعتماد میں لیں۔

سونے سے پہلے کہانیاں سنائیں :
سونے سے پہلے بچے کو ایسی کہانیاں سنائیں جس سے بچے میں خوف کی شدت کم ہوجائے اور ان کی سوچ میں حقیقت پسندی شامل ہو۔

ڈر کے خوف سے بچائیں :
بعض اوقات والدین اندھیرے سے بچے کو خود ڈراتے ہیں۔ یہ طریقہ درست نہیں۔ بعض اوقات اساتذہ بچے کو سزا سے ڈراتے ہیں۔ والدین، اساتذہ بچوں کو ڈراتے وقت یہ نہیں سوچتے کہ اس طرح بچہ عدم تحفظ کا شکار ہوسکتا ہے اور اس طرح وہ ان میں خوف کی کیفیت پیدا کرکے ان کی صلاحیتوں کو دبارہے ہیں۔

والدین کی تربیت اور بچوں کیساتھ ان کا طرزِ عمل ان کے ذہن میں گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ بچے کؤ ڈر خوف سے بچائیں۔ بچے کا ڈرنا اگر تھوڑ اعرصہ کے لیے ہوتوکوئی بات نہیں۔ اسے اعتماد میں لیں، اس سے دوستی کریں۔ ڈر دُورکرنے کے لیے اسے مناسب انداز سے سمجھائیں۔ اگر آپ ایسا نہیں کریں گی تو اس کی شخصیت متاثر ہوگی اور اس خوف سے وہ ساری زندگی سہما رہے گا۔ اسے خوداعتمادی سے نوازیں۔ اس کی سرگرمیوں کو مثبت بنانے کے لیے اس کا ساتھ دیں۔

بچوں سے محبت کریں :
بچے کو کسی حرکت سے منع کرنے کے لیے ڈرانا نہایت ہی غلط بات ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے اسے مناسب الفاظ میں سمجھائیں۔اس سے محبت کریں۔ اسے اعتماد میں لیں۔ آپ دیکھیں گی کہ وہ بھی آپ سے محبت کرے گا اور آپ کی کہی ہوئی بات اس پر اثر کرے گی۔ ایک چھوٹے بچے کو دیکھیں کہ وہ اپنی انگلیوں کی مدد سے کیسے چیزوں کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ ہر چیز کی طرف لپکتا ہے۔
دراصل وہ اپنی مختلف حرکات میں ہم آہنگی اور باقاعدگی پیدا کرنا سیکھ رہا ہوتا ہے۔ ایسے میں حادثات سے بچاؤ کے لیے اس کی نگرانی کرنا آپ کا فرض ہے۔ مگر یہ کہنا کہ ایسا کرو گے تو ویساہوجائے گا ٹھیک نہیں کیونکہ اسکول جانے سے پہلے کے تمام برس وہ جسم میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے۔ اس دوران اگر اس کے دل میں مختلف خوف پال دیے جائیں گے تو وہ دوسرے بچوں سے پیچھے رہ جائے گا۔ اس کی ذہنی نشوونما متاثر ہوگی۔

ذہنی تربیت مثبت انداز سے کریں:
والدین کا فرض ہے کہ وہ بچے کی ذہنی تربیت مثبت انداز سے کریں۔ اس کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کریں۔ اس کی حوصلہ افزائی کریں اور خدانخواستہ ناکامی پر اسے اس حدتک دلبرداشتہ نہ کریں کہ وہ ناکامی کا خوف برداشت نہ کرسکے۔ بچوں کا اپنی عمر کے مختلف ادوار میں رونے کا مطلب بھی مختلف ہوتا ہے۔ مثلاً وہ بھول محسوس کررہا ہے۔اسے گرمی یا سردی لگ رہی ہے۔اس کے پیٹ میں درد ہے۔ وہ سوتے میں ڈر رہا ہے۔ ذرا بڑا بچہ اس لیے روتا ہے کہ اسے گھر سے باہر کھیلنے کی اجازت نہیں۔کھانے کو نہیں ملا۔ اس کے دوست پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں وہ احساسِ کمتری میں مبتلا ہے۔

بچے سے رونے کی وجہ پوچھیں:
ایک بات ذہن میں رکھیں کہ بہت کم بچے بغیر وجہ کے روتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ روتا ہے تو معلوم کیجیے ایسا کیوں ہے؟ بچے کو باپ کی مار سے ڈرانے سے بہتر ہے کہ آپ اس کا مسئلہ حل کریں۔

بچوں کو نہ ڈانٹیں:
بعض مائیں دو ڈیڑھ سال کے بچے کو اس طرح ڈانٹ رہی ہوتی ہیں کہ جیسے وہ چھ سات سال کا ہے۔ اس طرز عمل سے بچہ منفی اثرات قبول کرتا ہے اور زندگی کی خوبصورتیوں کو بھی غلط انداز میں ہی سوچتا ہے جس سے اس کا مستقبل زیادہ کامیاب نہیں رہتا۔

Find out useful tips on how to remove fear from child mind in Urdu. Get rid of your child's fear problems with the tips we are going to discuss in this article.

Mostly, little children get afraid of something such as rain, fast breeze, thundering of clouds and with different animals. Even if they see such a dream during sleep, they got frightened. This fear takes place due to the objects around in our environment. In order to remove this fear, we are discussing some useful tips in Urdu.

Bacho Ke Darne Ka Ilaj.

How To Remove Fear From Child Mind

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like How To Remove Fear From Child Mind and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Remove Fear From Child Mind to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Noor din  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7374 Views   |   16 Sep 2017
About the Author:

Noor din is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Noor din is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

Bacho Main Darne Ki Adat Kese Khatam Krain

Bacho Main Darne Ki Adat Kese Khatam Krain ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Bacho Main Darne Ki Adat Kese Khatam Krain سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔