عام طور پر یہ شکایت ہر بھائی کو اپنی بہن سے ہوتی ہے کہ اس کو ہلکا سا ہاتھ بھی لگا دیں تو اس کو نیل پڑ جاتا ہے جو کہ امی ابو سے ڈانٹ سنوانے کا سبب بن جاتا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ کچھ لوگوں کے جسم پر فوری طور پر نیل کا نشان پڑ جاتا ہے مگر اس نیل کے پڑنے کی وجہ کیا ہوتی ہے اس بارے میں ہم آج آپ کو بتائیں گے-
1: عورتوں کو مردوں کے مقابلے میں جلدی نیل پڑتا ہے
اس بات میں کسی بھی قسم کے شبہ کی گنجائش نہیں ہے کہ عورتوں کی جلد مردوں کے مقابلے میں زیادہ نازک ہوتی ہے- اس لیے جلد کے نیچے موجود خون کی باریک نالیاں ذرا سے بھی دباؤ سے پھٹ جاتی ہیں اور جس کے سبب مردوں کے مقابلے میں عورتوں کی جلد پر نیل کا نشان جلدی پڑ جاتا ہے-
2: عمر کے بڑھنے کے ساتھ نیل پڑنا
جیسے جیسے انسان کی عمر میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ انسانی جلد بھی باریک ہوتی جاتی ہے جس کی وجہ سے نیل پڑنے کے امکانات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اسی طرح ادھیڑ عمر عورتوں میں جوان عورتوں کے مقابلے میں زیادہ جلدی نیل پڑ جاتے ہیں-
3: غذائی سپلیمنٹ کا استعمال
بعض اوقات لوگ زیادہ توانائی اور وٹامن کے حصول کے لیۓ غذائی سپلیمنٹ کا استعمال کرتے ہیں- ڈاکٹروں کے مطابق ایسے مریضوں کی جلد پر نیل پڑنے کے امکانات میں عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-
4: خون پتلا کرنے والی ادویات کا استعمال
بعض اوقات دل کے مریضوں کو ڈاکٹر خون پتلا کرنے والی ادویات کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ان ادویات کے استعمال سے بھی جلد پر نیل پڑنے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے- اور معمولی سے دباؤ کے نتیجے میں بھی جسم پر نیل کے نشانات نمودار ہو جاتے ہیں-
5: وٹامن کی کمی
وٹامن سی اور ڈی کی کمی کی وجہ سے بھی جسم پر نیل پڑ سکتے ہیں اور ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے جو کہ ان اسباب کے بارے میں جان سکے گا- جن کی وجہ سے جسم میں ان وٹامن کی کمی واقع ہو رہی ہے-
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jism Per Neel Parne Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jism Per Neel Parne Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.