بچپن کی یادیں جوانی میں بھی یاد آتی ہیں اور ان یادوں کو تازہ کرنے کا ایک ذریعہ وہ پرانی دھندلی تصاویر ہیں جن کو دیکھ کر ہمیں وہ گزرا ہوا وقت ایک مرتبہ پھر آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ اداکارائیں بھی اپنے بچپن کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ بالکل اسی طرح یہ تصویر بھی معروف اداکارہ نے شیئر کی جس میں وہ اپنے بھائی کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ کیا آپ ہمیں بتا سکتے ہیں کہ یہ اداکارہ کون ہے؟
یہ پاکستان کی مشہور ماڈل اور اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔ جن کے دیوانے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت اور امریکہ میں بھی موجود ہیں۔ اداکارہ نے اپنے بھائی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں نے چہرے پر بیوٹی ماسک لگایا ہوا ہے۔ اس تصویر کے کیپشن میں ماہر نے لکھا کہ یہ میری سب سے پہلی اولاد ہے، میرا پہلا پیار، میرے ساتھ کمرہ شیئر کرنے والا شخص۔''
تصویر میں ماہرہ خان اور ان کے بھائی صحافی حسان خان ہیں۔ دونوں اکثر ایک ساتھ بیرون ممالک کے دوروں پر گھومتے نظر آتے ہیں۔