ناک پر چنے کا دانہ نکل آيا تو یہ لگائیں، ناک اور کان چھدوانے کے بعد انفیکشن سے بچنے کے لیے کچھ گھریلو ٹوٹکے

لڑکیوں کے لیے ناک اور کان چھدوانا فیشن کے علاوہ معاشرتی طور پر بھی بہت اچھی نظر سے دیکھا جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ اکثر لڑکیاں کم عمری ہی میں کان چھدوا لیتی ہیں اور تھوڑا بڑا ہونے کے بعد عام طور پر ہمارے مشرقی معاشروں میں شادی سے قبل ناک چھدوانا بہت اچھی نظر سے دیکھا جاتا ہے-
مگر چونکہ ان جگہوں پر دوران خون کم ہوتا ہے اس وجہ سے اکثر اوقات ناک اور کان چھدوانے کے زخم بگڑ جاتے ہیں اور بعض اوقات تو نوبت یہاں تک آجاتی ہے کہ مجبوراً ان زخموں کو بھروانے کے لیے بالیاں اتار کر ان کو بند بھی کروانا پڑ جاتا ہے-

ناک اور کان چھدوانے کے زخم خراب ہونے کی علامات

اگر ناک اور کان چھدوانے کے بعد اس زخم میں بیکٹیریا داخل ہو جائيں تو اس کی وجہ سے اس زخم میں انفیکشن ہونے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں- اس کے علاوہ بعض اوقات کان اور ناک میں ڈالی جانے والی بالی سے بھی الرجی کے سبب انفیکشن ہونے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں-

ناک اور کان کے خراب ہونے کی کچھ علامات اس طرح سے ہو سکتی ہیں

ناک، کان کے چھدوانے کی جگہ پر گرمی محسوس ہونا
زخم کی جگہ پر سرخی یا سوجن کا ہونا
زخم کی جگہ سے پیپ کا نکلنا
زخم کی جگہ پر چنے کے دانے جیسا ابھار بن جانا
بخار

ناک، کان چھدوانے کے بعد انفیکشن سے بچنے کے لیے اقدامات

ناک کان چھدوانے سے قبل کچھ ایسے اقدامات ضروری ہیں جن کو انجام دے کر زخموں کو خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے- ناک کان کو چھدوانے سے قبل بڑی بوڑھیوں کی کچھ ہدایات کو اگرچہ میڈیکل کے حوالے سے تو ثابت نہیں کیا جاتا مگر سینہ بہ سینہ چلی آنے والی یہ روایات بھی تجربات کی بھٹی میں پکنے کے بعد مستند ترین ہوتی ہیں ایسے ہی کچھ ٹوٹکے ہم آپ کو آج بتائيں گے-

ناک کان معتدل موسم میں چھدوانے چاہیے

اس حوالے سے بزرگوں کا یہ ماننا ہے کہ برسات کے موسم میں ناک کان چھدوانے سے پرہیز کرنا چاہیے- اس کے ساتھ ساتھ شدید گرمی کے موسم میں بھی ناک اور کان چھدوانے سے پرہیز کرنا چاہیے- اس کے علاوہ شدید سردی کا موسم بھی ناک کان چھدوانے کے لیے مؤثر نہیں ہوتا ہے- اس وجہ سے درمیانے موسم میں ناک کان چھدوانے چاہیے-

ہانڈی کا پسینہ لگانا

کھانا بناتے ہوئے ہانڈی کا جو پسینہ اس کے ڈھکن پر جمع ہو جاتا ہے اس کو زخم پر لگانے سے بھی زخم جلد بھر جاتا ہے-

ہلدی والا تیل لگانا

ناریل کے تیل میں ہلدی مکس کر کے لگانے سے بھی یہ زخم جلد بھر جاتا ہے-

نمک والے پانی سے صفائی کرنا

نمکین پانی سے ناک اور کان کے چھدوانے کے زخم کو دھونے سے بھی بیکٹیریا یہاں پر جمع نہیں ہو سکتے ہیں اس وجہ سے زخم جلد بھر جاتا ہے-

مشین کا تیل لگانا

ناک کان چھدوانے کے بعد سلائی مشین کا تیل زخم پر لگانے سے بھی زخم تیزی سے بھرتا ہے-

چنے یا دالیں کھانے سے پرہیز

بڑے بوڑھوں کے مطابق اگر ناک پر چنا بنانے سے بچانا ہے تو اس کے لیے کچھ دن تک دہی، چنے اور دالیں کھانے سے پرہیز کرنی چاہیے-
امید ہے یہ تمام ٹوٹکے انجام دینے سے زخم تیزی سے بھر سکتا ہے-
بشکریہ : ہماری ویب

Naa Ke Infection Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Naa Ke Infection Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naa Ke Infection Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shabnam  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6213 Views   |   19 Jun 2022
About the Author:

Shabnam is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shabnam is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

ناک پر چنے کا دانہ نکل آيا تو یہ لگائیں، ناک اور کان چھدوانے کے بعد انفیکشن سے بچنے کے لیے کچھ گھریلو ٹوٹکے

ناک پر چنے کا دانہ نکل آيا تو یہ لگائیں، ناک اور کان چھدوانے کے بعد انفیکشن سے بچنے کے لیے کچھ گھریلو ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناک پر چنے کا دانہ نکل آيا تو یہ لگائیں، ناک اور کان چھدوانے کے بعد انفیکشن سے بچنے کے لیے کچھ گھریلو ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔