ادرک کو مٹی میں دبا دیں اور ۔۔۔گھر میں ادرک لگانے کا آسان طریقہ، جس میں خرچہ بھی کم ہے، دیکھیے

سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں، کچھ تو اس حد تک منفرد ہوتی ہیں، کہ صارفین کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتی ہیں۔
آج آپ کو بتائیں گے کہ ادرک کو گھر میں کیسے اُگایا جا سکتا ہے۔

کسان پاکستان نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ایسی ہی ویڈیو اپلوڈ کی گی تھی، جس میں سبزیاں اگانے والا ایک شخص گھر میں ادرک اگانے کا طریقہ بتا رہا ہے۔

ویڈیو میں موجود شخص نے سبزی منڈی سے چُن چُن کر ادرک لایا ہے، جن کے اوپر چشم پھوٹ پڑی ہو، چشم دراصل وہ چیز ہوتی ہے جو کہ ادرک پر پھوٹتی ہے یا اسے جڑ بھی کہا جا سکتا ہے۔

ان ادرک کو نم آلود ریت میں دبا کر رکھنا ہوتا ہے، اور پھر اس کی سطح کو نم رہنے دیتا ہے، جب ان ادرک پر باقاعدہ چشم آنا شروع ہو جائے گی، تو انہیں نکال کر بھل والی مٹی میں رکھ دیں گے۔

ریت میں دبانے کے بعد مٹی کی سطح پر ادرک کے چشم کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ ادرک کی پیداوار ممکن ہے۔

دوسری جانب ان پودوں کو جن میں ادرک کو لگایا جاتا ہے، جہاں سایہ موجود ہو، زیادہ پانی موجود نہ ہو، اور نہ ہی اسے زیادہ پانی دیا جائے۔ اسی طرح مٹی کی سطح خشک ہونے لگے تو پانی برتن کے ذریعے دینے کے بجائے جھارے کا استعمال کرنا چاہیے، اس سے پانی فوارے کی صورت میں نکلتا ہے۔

زیادہ پانی دینے سے ادرک کی جڑیں کمزور ہو سکتی ہیں، جبکہ نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ اسی لیے گھر میں یہ بیش قیمت اور مہنگے ادرک اگائیں اور مہنگائی کو ٹاٹا بائے بائے کہیں۔

Adrak Ugane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Adrak Ugane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adrak Ugane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   50763 Views   |   06 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 May 2024)

  • ,

ادرک کو مٹی میں دبا دیں اور ۔۔۔گھر میں ادرک لگانے کا آسان طریقہ، جس میں خرچہ بھی کم ہے، دیکھیے

ادرک کو مٹی میں دبا دیں اور ۔۔۔گھر میں ادرک لگانے کا آسان طریقہ، جس میں خرچہ بھی کم ہے، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ادرک کو مٹی میں دبا دیں اور ۔۔۔گھر میں ادرک لگانے کا آسان طریقہ، جس میں خرچہ بھی کم ہے، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔