ایک شرط پر بچی کی صورت دیکھوں گا، اگر ۔۔ پیدائش کے بعد کرشمہ کپور کو دیکھنے کیلیئے راج کپور نے کیا شرط رکھی تھی؟

بالی ووڈ سپر اسٹار اور لیجنڈری اداکار راج کپور کی زندگی ہندی سنیما کے لیئے کسی فلم سے کم نہیں، ان کا گانا 'جینا یہاں، مرنا یہاں' آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

اب حال ہی میں ان کی زندگی سے جڑا ایک اور دلچسپ قصہ سامنے آیا ہے، جو کہ ان کی بہو ببیتا کپور نے بتایا ہے۔

کرشمہ کپور کی والدہ نے اپنی نند اور راج کپور کی صاحبزادی ریتو کپور کی کتاب "راج کپور:دی ون مین شو" میں انکشاف کیا کہ راج کپور نے اپنی پوتی کرشمہ کپور کی پیدائش پر ان سے ملنے کے لیے اسپتال آنے کے لیے ایک انوکھی شرط رکھی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ، جب کرشمہ پیدا ہوئی تو پورا کپور خاندان ہسپتال میں موجود تھا سوائے راج کپور کے، کیونکہ انہوں نے شرط رکھی تھی کہ اگر ان کی پوتی کی آنکھیں نیلے رنگ کی ہوں گی تبھی وہ ان سے ملنے ہسپتال جائیں گے۔

ببیتا کا کہنا تھا کہ، جب ہم نے کرشمہ کو دیکھا تو شکر ادا کیا کیونکہ اس کی آنکھیں اپنے دادا راج کپور کے جیسی نیلے رنگ کی تھیں۔

راج کپور کی بیٹی ریتو نندا نے اپنی کتاب میں یہ بھی بتایا ہے کہ، کرشمہ کپور جب 17 سال کی عُمر میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تو راج کپور نے اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یہ پیش گوئی بھی کی تھی کہ وہ مستقبل کی کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک ہوگی۔

Raj Kapoor Karishma Kapoor Ki Paidaish Par Hospital Kyu Nahi Aye The

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Raj Kapoor Karishma Kapoor Ki Paidaish Par Hospital Kyu Nahi Aye The and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Raj Kapoor Karishma Kapoor Ki Paidaish Par Hospital Kyu Nahi Aye The to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   600 Views   |   23 Sep 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 31 October 2024)

ایک شرط پر بچی کی صورت دیکھوں گا، اگر ۔۔ پیدائش کے بعد کرشمہ کپور کو دیکھنے کیلیئے راج کپور نے کیا شرط رکھی تھی؟

ایک شرط پر بچی کی صورت دیکھوں گا، اگر ۔۔ پیدائش کے بعد کرشمہ کپور کو دیکھنے کیلیئے راج کپور نے کیا شرط رکھی تھی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک شرط پر بچی کی صورت دیکھوں گا، اگر ۔۔ پیدائش کے بعد کرشمہ کپور کو دیکھنے کیلیئے راج کپور نے کیا شرط رکھی تھی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔