Stop Eating 10 Foods That Make You Age Faster & Look Older

وقت سے قبل بوڑھا کردینے والی غذائیں٬ پرہیز ضروری

کیا آپ اپنی موجودہ عمر کے مقابلے میں زیادہ بڑی عمر کے نظر آتے ہیں؟ اگر آپ آئینے میں ایسا منظر دیکھنا نہیں چاہتے تو اپنی روزمرہ کی غذائی عادات میں تبدیلی لانا ہی سب سے بہترین طریقہ کار ثابت ہوگا۔ جی ہاں واقعی چند مخصوص غذائیں ایسی ہوتی ہیں جن کا بہت زیادہ استعمال آپ کی شخصیت پر قبل از وقت بڑھاپا طاری کرسکتا ہے اور آپ اصل عمر سے بیس سال زیادہ کے لگ سکتے ہیں۔ تو ڈان نیوز کے توسط سے ایسی چند غذاﺅں کے بارے میں جانیں جو آپ کو جلد بوڑھا کرسکتی ہیں۔

مارجرین
ویسے تو برسوں قبل مارجرین کو مکھن کا بہتر متبادل سمجھ کر ناشتے کا حصہ بنالیا گیا، مگر یہ اتنا بھی اچھا نہیں ہوتا۔ طبی ماہرین کے مطابق مارجرین میں موجود ٹرانس فیٹ جسم میں پانی کی سطح کو کم کرتا ہے، آپ کی جلد جتنی نمی سے محروم ہوگی، اتنی تیزی سے جھریاں نمودار ہوں گی اور قبل از وقت بڑھاپا طاری ہوجائے گا۔

انرجی ڈرنکس
مانیں یا نہ مانیں مگر انرجی ڈرنکس صحت کے لیے کچھ زیادہ اچھی نہیں، اکثر اس حوالے سے تحقیقی رپورٹس بھی سامنے آتی رہتی ہیں اور ماہرین کے مطابق ان مشروبات میں بہت زیادہ چینی اور تیزابیت ہوتی ہے، جو کہ دانتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر ہیں، جبکہ کیفین اور نمک کی بہت زیادہ مقدار جسم کو پانی سے محروم کرتی ہے، خاص طور پر اگر آپ پانی کم پیتے ہوں تو جلد بڑھاپے کے لیے آپ کو تیار ہوجانا چاہئے۔

پراسیس گوشت
یہ مغربی غذا جسمانی عمر کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے، یہ جسم میں ایسے مضر اجزاء کی تعداد بڑھاتی ہے جو ڈی این اے اور خلیات پر اثرانداز ہوکر انہیں نقصان پہنچاتے ہیں، جبکہ کینسر اور دیگر سنگین امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

چینی کا زیادہ استعمال
میٹھی اشیاء کس کو پسند نہیں ہوتی مگر یہ جسمانی وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے کی عمر بھی بڑھا دیتی ہیں۔ شوگر یا چینی زیادہ استعمال کی وجہ سے ہمارے خلیات سے منسلک ہوجاتی ہے اور اس کے نتیجے میں چہرے سے سرخی غائب ہوجاتی ہے اور آنکھوں کے نیچے گہرے حلقے ابھر آتے ہیں۔ اسی طرح جھریاں اور ہلکی لکیریں بھی چہرے کو بوڑھا بنا دیتی ہیں۔ ایسا نہیں کہ چینی کو مکمل طور پر زندگی سے نکال دیں مگر تو میٹھی اشیاء سے کچھ گریز آپ کے چہرے کی چمک برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

میٹھے مشروبات
انسانی دماغ ہمیشہ سے ہی مٹھاس کا دیوانہ رہا ہے مگر ماضی میں کبھی ہمارے آباء و اجداد کو بہت زیادہ چینی اور کیلوریز سے بھرپور کولڈ ڈرنکس جیسی چیز نہیں ملی تھی۔ اس کا بہت زیادہ استعمال موٹاپے کا شکار کرتا ہے جبکہ اس سے پیدا ہونے والا کیمیائی ردعمل دماغ کو بتاتا ہے کہ ہم کچھ اچھا کر رہے ہیں حالانکہ ایسا ہوتا نہیں، اس کے نتیجے میں چینی کا استعمال ایک عادت بن جاتی ہے جسے ترک کرنا ناممکن سا ہوجاتا ہے جو ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور فالج وغیرہ کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

زیادہ نمکین غذائیں
نمک کھانے کا ذائقہ دوبالا کرتا ہے مگر بہت زیادہ نمک کی عادت صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق زیادہ نمک والے کھانے جسم میں پانی کی سطح متاثر کرنے کے ساتھ پیٹ پھولنے کا باعث بھی بنتی ہے، جبکہ پانی کی کمی سے جلد بے رونق ہوجاتی ہے، جبکہ ڈی ہائیڈریشن کے نتیجے میں ڈی این اے کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور ٹیلومیئرز مختصر ہونے کے نتیجے میں بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔

تلی ہوئی غذائیں
فرنچ فرائیز ہو یا کوئی بھی ڈیپ فرائی چیز، یہ کبھی کبھار کھانا تو ٹھیک ہے، مگر ان کا استعمال معمول بنالینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ بہت زیادہ درجہ حرارت میں بننے والی ان غذاﺅں میں موجود آئل اور چربی انسانی جسم کا حصہ بنتی ہے، جس کے نتیجے میں بڑھاپے کا باعث بننے والے مضر اجزاء تیزی سے بننے لگتے ہیں، جبکہ بڑھاپے اور دیگر امراض کا خطرہ الگ لاحق ہوتا ہے۔

ٹرانس فیٹ
ٹرانس فیٹ جسمانی وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ جلدی خلیات کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں، یہ ٹرانس فیٹ مصنوعی ہائیڈروجن پر مبنی ہوتے ہیں جو کہ جسم میں ورم کا باعث بن سکتے ہیں، اسی طرح ٹرانس فیٹ ہماری جلد کو سورج کی شعاعوں سے نقصان پہنچانے کے لیے عمل کو بھی تیز کردیتے ہیں، جنک یا فاسٹ فوڈ میں ان کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

ٹافیاں
پراسیس شدہ چینی سے بننے والی ٹافیاں بچوں کے لیے تو ٹھیک ہے کیونکہ وہ جسمانی طور پر بہت سرگرم ہوتے ہیں، مگر جوانی خصوصاً درمیانی عمر میں یہ انسولین کی حساسیت اور جسمانی وزن میں تیزی سے اضافے کا باعث بن سکتی ہیں، اس کے علاوہ ان کا زیادہ استعمال دانتوں کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوتا ہے اور جگمگاتے دانتوں سے محرومی جلد بڑھاپے سے کم نہیں۔

آلو کے چپس
اگر تو آپ کو آلو کے خستہ کرارے چپس کھانے کی عادت ہے تو یہ بڑھاپے کی جانب سفر بہت تیز کرنے والی غذا ہے جس کی وجہ اس میں شامل اجزاءہیں، اس میں ٹرانس فیٹ ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم میں ایسے عناصر کو متحرک کرتے ہیں جو ورم کا باعث بنتے ہیں اور جسمانی عمر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگتا ہے۔ چونکہ انہیں تلا جاتا ہے لہذا یہ خلیات پر منفی انداز سے اثرانداز ہوکر جسمانی دفاعی نظام کے کارکردگی کو بھی کم کردیتے ہیں۔

Today we are going to reveal 10 foods that make you age faster in terms of health as well as in appearance. Below you would find about foods to avoid eating, if you want to live healthy for long.

Do you look more aged than what you actually are?
If you want to keep yourself from such scenario, you would have to bring changes to your everyday foods. We unknowingly are eating foods which work as slow poison to us. They make us age faster, weaken us and look older before age.

Foods that accelerate aging are very common in everyday living. Margarine, fried foods, potato chips etc. are the things we are eating almost every other day.

Below are the foods that make us age faster described in Urdu.

Foods That Make You Age Faster

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Foods That Make You Age Faster and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Foods That Make You Age Faster to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   5651 Views   |   11 Jul 2017
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

I will try all these..

  • Shabnam, Lahore

Stop Eating 10 Foods That Make You Age Faster & Look Older

Stop Eating 10 Foods That Make You Age Faster & Look Older ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Stop Eating 10 Foods That Make You Age Faster & Look Older سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔