اجوائن قدرت کا انمول تحفہ ! اس میں پوشیدہ صحت کے ناقابل یقین راز جان کر یقینا آپ دنگ رہ جائیں گے

اجوائن عام طور پر ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود ہوتی ہے اسے ہم کھانوں میں خوشبو اور ذائقے کے لئے استعمال کرتے ہیں، یہ چھوٹے چھوٹے بیج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اس کا ذائقہ گرم اور تلخ ہوتا ہے۔
کھانوں میں مصالحے کے طور پر استعمال کئے جانے کے علاوہ اجوائن کو جلد کے امراض اور فلو جیسے مسائل کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اگرچہ اجوائن کے بیج بہت چھوٹے ہوتے ہیں مگر غذائیت کے اعتبار سے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، ان کی غذائیت اور افادیت کے بارے میں آپ کو مزید بتاتے ہیں۔

• اجوائن کی غذائیت

اجوائن اہم معدنیات جیسے کیلشیم، مینگنیز اور آئرن حاصل کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے اس میں اجوائن کے بیج کا ایک چمچ 6.5 ٪ فائبر فراہم کرتا ہے اجوائن کے بیج کیلوریز میں کم ہوتے ہیں، ایک چمچ تقریبا 25 کیلوریز فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ اجوائن میں فاسفورس بھی ہوتا ہے۔

• ہڈیوں کی صحت کے لئے مفید

آپ کی ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط رہنے کے لیے مختلف مقدار میں وٹامن اور معدنیات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اجوائن کے بیج ان میں سے بہت سے اہم غذائی اجزاء پر مشتمل ہوتے ہیں، ہڈیوں کی صحت کے لیے سب سے مشہور معدنیات میں سے ایک کیلشیم ہے، کیلشیم یہ ہڈیوں کی ساخت اور طاقت بڑھانے کے لئے ضروری ہوتا ہے جو اجوائن کے استعمال سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اجوائن کے بیجوں میں میگنیشیم اور فاسفورس بھی ہوتا ہے، یہ دو معدنیات ہڈیوں کی تعمیر اور مضبوطی بڑھانے والے خلیوں کی حمایت کرتے ہیں جنہیں آسٹیو بلوسٹ کہتے ہیں، ان میں سے کسی ایک غذائی اجزاء کی کمی ہڈیوں کی دائمی بیماریوں جیسے آسٹیوپوروسس وغیرہ میں مبتلا کر سکتی ہے۔

• ریڈ بلڈ سیلز کی تشکیل کو بڑھائے

آئرن ایک ایسا غذائی اجزاء ہے جو خون کے سُرخ خلیات کی پیداوار کے لئے انتہائی اہم ہے اور یہ سُرخ خلیات آپ کے پھیپڑوں سے پورے جسم میں خون ی ترسیل کرتے ہیں، جبکہ اجوائن عورت اور مرد دونوں کے لئے آئرن کا بہترین زریعہ ہیں، اجوائن کے ایک چمچ میں 6.5 گرام آئرن موجود ہوتا ہے۔

• بلڈ شوگر لیول متوازن بنائے

میگنیشیم بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھنے کے لئے جانا جاتا ہے، اجوائن میں میگنیشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس سے بلڈ شوگر لیول متوازن ہوتا ہے جبکہ ٹائب 2 ذیابطیس اور امراضِ قلب سے بھی بچاتا ہے۔

• اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات

اجوائن میں اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات موجود ہوتی ہیں ایسے مرکبات ہیں جو سیلولر نقصان کو روکتے ہیں جو کہ فری ریڈیکلز کہلاتے ہیں، آپ کے جسم کو زیادہ سے زیادہ صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اینٹی آکسیڈنٹس اور فری ریڈیکلز کے صحت مند توازن کی ضرورت ہوتی ہے، اجوائن میں اس کے علاوہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔

Ajwain Ke Beshumar Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ajwain Ke Beshumar Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ajwain Ke Beshumar Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7001 Views   |   04 May 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 September 2024)

اجوائن قدرت کا انمول تحفہ ! اس میں پوشیدہ صحت کے ناقابل یقین راز جان کر یقینا آپ دنگ رہ جائیں گے

اجوائن قدرت کا انمول تحفہ ! اس میں پوشیدہ صحت کے ناقابل یقین راز جان کر یقینا آپ دنگ رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اجوائن قدرت کا انمول تحفہ ! اس میں پوشیدہ صحت کے ناقابل یقین راز جان کر یقینا آپ دنگ رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔