"گورے رنگ کا زمانہ کبھی ہوگا نہ پرانہ" آپ لوگوں نے یقیناً یہ گانا کبھی نہ کبھی سنا ہی ہوگا، جسطرح یہ گانا سدا بہار ہے اسی طرح گورا رنگ بھی صدیوں سے خوبصورتی کی علامت رہا ہے۔ ہر لڑکی چاہتی ہے اسکا چہرہ صاف شفاف اور بے داغ ہو، اور اسکے لیئے وہ ہزاروں روپے خرچ کردیتی ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتیں کہ اسکا حل انکے گھر کے کچن میں ہی موجود ہے۔
جی ہاں آج ہم آپکو بنانا سکھائیں گے ایک ایسا سیرم جو آپکی جلد کو نہ صرف گورا کرئے گا بلکہ اسکا باقاعدگی سے استعمال آپکے چہرے کو خوبصورت اور جوان بھی رکھے گا، تو آئیے شروع کرتے ہیں
ابٹن سیرم بنانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے 2 بڑے چمچ چاول اور 1 چمچ مسور کی دال کو ملا کر اچھے سے دھو لینا ہے
۔ ایک تازہ لیموں لیں اور اسکا رس الگ کر کے صرف اس کے چھلکوں کاٹ کر چاول اور دال میں ڈالیں، پھر اس میں 6 سے 7 عدد لونگ، تھوڑی سی گلاب کی پتیاں اور آدھا گلاس پانی شامل کر کے 2 گھنٹے کیلیئے چھوڑ دیں
۔ اب اسے گرینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں اور ایک چھلنی سے چھان لیں، اسکے بعد اس میں 2 چمچ دہی اور ایک چمچ ہلدی شامل کر کے اچھے سے ہلا کر ایک بوتل میں بھر لیں
۔ اس سیرم کو روزانہ رات میں لگا کر سوئیں اور اگر رات بھر لگانے سے آپکو پریشانی ہوتی ہے تو سونے سے چند گھنٹے پہلے لگا کر منہ دھو لیں
۔ اس سیرم کے روزانہ استعمال سے آپ کی جلد چمک جائے گی اور رنگ بھی گورا ہوگا، تو ضرور اسے ٹرائے کریں انشاءاللّٰہ فائدہ ہوگا۔