Benefits of Milk Powder

ملک پاوڈر کے حیرت انگیز استعمال
اگر آپ کا خیال ہے کہ ملک پاؤڈر صرف چائے کے لیے یا مخصوص غذاؤں میں ہی استعمال کیا جاسکتا ہے، تو ایسا نہیں ہے۔مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس سے آپ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتے ہیں، جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔چہرے کی صفائی سے لے کر دانتوں کو جگمگانے تک آپ اس سے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

جلد کی نمی کوبحال کریں
اگر جلد بہت زیادہ خشک ہے تو کچھ مقدار میں ملک پاؤڈر کو ٹھنڈا کرکے چہرے پر مل لیں اور اس کے اجزاء کو جذب ہونے کے لیے چھوڑ دیں، آدھے گھنٹےبعدچہرہ دھولیں۔

فیس ماسک بنائیں
پانی اور ملک پاؤڈر کو ملا کر گاڑھا پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگالیں، اسے بیس منٹ تک لیے چھوڑ دیں تاکہ خشک ہوسکے اور پھر20منٹس بعد چہرہ کو دھولیں۔

شیونگ
اگر تو شیونگ کریم یا جیل دستیاب نہیں تو آپ ملک پاؤڈر کو بھی متبادل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، سننے میں تو عجیب لگے گا مگر ملک پاؤڈر کو پانی میں ملائیں، جس سے گاڑھا کریم پیسٹ بن جائے، جسے آپ شیونگ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

چاندی کے برتنوں کو پالش کریں
ملک پاؤڈر کو پانی میں ڈال دیں اور پھر اس میں لیموں یا سرکے کا اضافہ کردیں، اس کے بعد سلور کے برتن اس مکسچر میں آدھے گھنٹے کے لیے ڈبو کر رکھیں، جس کے بعد صابن والے پانی سے دھوئیں اور پھر کپڑے سے صاف خشک کرلیں۔

کیڑوں کے کاٹنے کی تکلیف کو کم کریں
ملک پاؤڈر اور پانی کی یکساں مقدار کو آپس میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور چٹکی بھر نمک کا اضافہ کردیں، اس کے بعد اس جگہ پر لگالیں جہاں کیڑے کے کاٹنے سے خارش یا تکلیف ہورہی ہو۔

دانتوں کو چمکائے
یہ پاؤڈر بھی دانتوں کو موتیوں جیسے سفید اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے، تھوڑا سا پیسٹ برش پر لگائیں اور اس پر چٹکی بھر پاؤڈر ملک اوپر سے چھڑک کر برش کرلیں، اس طریقہ کار کو ہفتے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔

Benefits of milk powder- Milk has been enjoyed throughout the world for thousands of years. The most commonly consumed types come from cows, sheep and goats. Western countries drink cow’s milk most frequently. The nutritional content of milk varies, depending on factors like its fat content and the diet and treatment of the cow it came from. Drinking milk is associated with a lower risk of age-related muscle loss in several studies. Milk has also been shown to boost muscle repair in athletes. Adding milk and dairy products to your diet may prevent bone diseases like osteoporosis. Milk is a versatile ingredient that can be added to your diet in a number of ways. Try adding it to smoothies, coffee or your morning oatmeal. The benefits of milk powder are the same as the natural organic milk. You can make a lot of recipes from the milk powder also.

Benefits Of Milk Powder

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Milk Powder and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Milk Powder to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4372 Views   |   11 Jun 2019
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Benefits of Milk Powder

Benefits of Milk Powder ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Benefits of Milk Powder سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔