اللہ و اکبر اللہ و اکبر
بلند آواز میں اللہ" سب سے بڑا ہے" کہ نعرے بلند کرنے والا یہ شخص اس بات کی مثال ہے کہ اللہ جب چاہے جسے چاہے ہدایت دے سکتا ہے۔ ولادیمیر اگریموو کا تعلق روس سے ہے۔ ولادیمیر پیدائشی لحاظ سے عیسائی تھے لیکن پھر اچانک ان کی زندگی میں ایسا حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جس سے وہ مسلمان ہوگئے اور اس وقت خانہ کعبہ کی جانب پیدل ہی رواں دواں ہیں۔
48 سالہ ولادیمیر کو بچپن سے ہی مذہب سے گہرا لگاؤ تھا جس کی وجہ سے وہ گزشتہ 15 برسوں سے پادری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ایک دن ان کے پاس ایک ایسی لڑکی آئی جس نے عیسائیت کو چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا تھا۔ ولادیمیر اس سوچ میں پڑ گئے کہ آخر اس لڑکی نے اپنا مذہب کیوں بدلا اور پھر انھوں نے اسلام کا مطالعہ شروع کیا اور دھیرے دھیرے انھیں خدا کی وحدانیت پر یقین ہوگیا۔
اذان کی آواز مجھے کھینچتی تھی
ولادیمیر کہتے ہیں کہ جب وہ ترکی میں تھے تو اذان کی آواز انھیں اپنی جانب کھینچتی تھی مگر اس وقت وہ عیسائی پادری تھے اس لئے اپنی روح کی پکار کو مسترد کر دیتے تھے لیکن مسلمان ہونے کے بعد وہ باقاعدگی سے نماز پڑھتے ہیں۔
نبی کی سنت پوری کرنا چاہتا ہوں
ولادیمیر کا نام اب سعید محمد ال قاسم ہے اور وہ پیدل ہی خانہ کعبہ کی جانب جارہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ پیدل اللہ کے گھر جانا نبی صل اللہ علیہ والہ والسلام کی سنت ہے جسے اپنانے کی سعادت وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
سوشل میڈیا پر عیسائی پادری سے سچا مسلمان بننے کی سعید محمد کی سچی کہانی اس وقت تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ ان کے جذبے کو سراہ رہے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sunnat Ada Karne Ja Raha Hu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sunnat Ada Karne Ja Raha Hu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.