اگر باپ بچوں کی محبت پانا چاہتا ہے تو یہ کام کرے.. احسن خان نے اولاد اور والدین کے رشتے کو مضبوط بنانے کا راز بتا دیا

"اگر کوئی باپ یہ خواہش رکھتا ہے کہ اس کے بچے اس سے محبت کریں تو سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ پہلے وہ بچوں کی ماں کی عزت کرے. ورنہ کچھ بھی ہوجائے بچے اس کی عزت کبھی نہیں کریں گے"

یہ کہنا ہے معروف اداکار احسن خان کا جنھوں نے رمضان کے پروگرام میں اپنے دو بیٹوں اکبر خان اور شاہزین خان کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے والدین اور بچوں کے تعلق پر گفتگو کی.

احسن خان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کا احترام کرنا سب پر لازم ہے. میاں بیوی کو خاص طور پر اپنے بچوں کے سامنے ایک دوسرے سے عزت و احترام سے بات چیت کرنی چاہیے.

احسن خان کا کہنا تھا کہ بچے سب سے زیادہ قریب اپنی ماں کے ہوتے ہیں اور یہی چیز ماں کو بھی مضبوط بناتی ہے کہ اولاد میرے ساتھ ہے.

بچوں کی عادات کے متعلق بات کرتے ہوئے احسن خان کا کہنا تھا کہ میرا بڑا بیٹا اکبر بہت زیادہ حساس طبیعت رکھتا ہے اور خاص طور پر جانوروں کے لئے اس کا دل بہت نرم ہے. کوئی پرندہ زخمی ہو تو اسے گھر لا کر مرہم پٹی کرتا ہے.

بیٹے کے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے احسن خان نے بتایا کہ جب ہم گھر میں کسی چھپکلی کو مارتے تھے تو بیٹا اکبر چیخ کر رونے لگتا تھا اور کہتا تھا کہ چھپکلی کو نہ ماریں اس کے بچے ہوں گے کیا سوچے گی؟ یا لال بیگ کو نہیں ماریں مرجائے گا۔

Ahsan Khan Interview With His Sons

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ahsan Khan Interview With His Sons and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ahsan Khan Interview With His Sons to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3876 Views   |   03 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 December 2024)

اگر باپ بچوں کی محبت پانا چاہتا ہے تو یہ کام کرے.. احسن خان نے اولاد اور والدین کے رشتے کو مضبوط بنانے کا راز بتا دیا

اگر باپ بچوں کی محبت پانا چاہتا ہے تو یہ کام کرے.. احسن خان نے اولاد اور والدین کے رشتے کو مضبوط بنانے کا راز بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر باپ بچوں کی محبت پانا چاہتا ہے تو یہ کام کرے.. احسن خان نے اولاد اور والدین کے رشتے کو مضبوط بنانے کا راز بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔