پلاسٹک کی بوتل میں لہسن اُگائیں ۔۔ گھر بیٹھے لہسن اگانے کا آسان طریقہ، جس میں پیسے بھی خرچ نہیں کرنے، دیکھیے

ادرک لہسن گھریلوں خواتین کے نزدیک ایسی ہی اہمیت رکھتا ہے، جیسے کہ ایک مرد کے نزدیک پیسے، کیونکہ جس طرح مرد پیسوں کی بنا پر چیزیں خرید سکتا ہے، اسی طرح گھریلو خواتین کو کچن میں لہسن اور ادرک کی ضرورت روازنہ پیش آ سکتی ہے۔

آج آپ کو بتائیں گے کہ گھر میں ہی پلاسٹک کی بوتل کی مدد سے لہسن کیسے اگا سکتے ہیں؟

روزمرہ کھانوں میں استعمال ہونے والا لہسن آج کل کافی مہنگا خریدا جا رہا ہے، قیمت بھی 200 تک جا رہی ہے۔

لیکن آج ایک ایسا ہی طریقہ کار بتائیں گے جس سے آپ گھر بیٹھے استعمال شدہ چیزوں کی مدد سے گھر ہی میں لہسن اگا سکتے ہیں۔

اس سب کے لیے آپ کو نرم، سبزہ اگانے والے مٹی درکار ہو گی، اس کے ساتھ ساتھ ایک پلاسٹک کی بوتل، جس میں آپ لہسن کی طرف کو باہر نکالنے کے لیے چھوٹا سا سوراخ کردیں۔

پلاسٹک کی بوتل میں موجود سوراخ اتنے ہی بڑے ہوں گے کہ اس میں سے لہسن کی ایک طرف کا سرا نکل سکے۔ پلاسٹک کی بڑی والی بوتلیں، جیسے کہ منرل واٹر کی بوتلیں کافی اچھی ثابت ہو سکتی ہیں۔

اب کرنا یہ ہے کہ پلاسٹک کی بوتل میں سب سے پہلے مٹی ڈالیں اور مٹی کی تہہ بنا دیں، اس کے بعد نچلے سوراخوں میں لہسن ڈالنا شروع کر دیں، جب نچلے سوراخ پُر ہو جائیں تو پھر دوبارہ مٹی ڈالیں، اسی طرح تمام سوراخوں کو پُر کریں اور انہیں مٹی میں دبا دیں۔

اس کے بعد فوارے کی مدد سے پانی ڈالیں، کیونکہ ایک ساتھ پائپ یا گلاس سے پانی ڈالنے سے مٹی خراب ہو سکتی ہے، لہسن کی جڑیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ فوارے کی مدد سے سوارخ سے نکلنے والے لہسن کے سروں پر بھی پانی چھڑکائیں۔

انہیں ایک ایسے مقام پر رکھیں جہاں روشنی بھی آتی ہو، اور پھر 35 دنوں بعد ان سوراخوں سے میں ہریالی پھوٹ پڑے گی، جو کہ لمبائی میں بڑی ہوتی جائیں گی۔ اس طرح گھر بیٹھے آپ لہسن اگا سکتے ہیں۔

Bottle Mein Lehson Ugane Ka Tarika

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bottle Mein Lehson Ugane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bottle Mein Lehson Ugane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2960 Views   |   21 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پلاسٹک کی بوتل میں لہسن اُگائیں ۔۔ گھر بیٹھے لہسن اگانے کا آسان طریقہ، جس میں پیسے بھی خرچ نہیں کرنے، دیکھیے

پلاسٹک کی بوتل میں لہسن اُگائیں ۔۔ گھر بیٹھے لہسن اگانے کا آسان طریقہ، جس میں پیسے بھی خرچ نہیں کرنے، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پلاسٹک کی بوتل میں لہسن اُگائیں ۔۔ گھر بیٹھے لہسن اگانے کا آسان طریقہ، جس میں پیسے بھی خرچ نہیں کرنے، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔