تین عورتوں کو سنبھالنا اقرار کا مسئلہ ہے ۔۔ فرح اقرار نے شوہر کی تیسری شادی اور پہلی بیوی کے بارے میں کیا کہا؟

حال ہی میں فرح اقرار نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پہلی بار اقرارالحسن کی تیسری شادی کے بارے میں بات کی، اور ساتھ ہی قرۃ العین اقرار کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے بھی بتایا۔

اقرار الحسن کی تیسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرح نے کہا کہ، "لوگ مجھ سے ان کی تیسری شادی کے بارے میں پوچھتے تھے لیکن اس وقت میں بھی تفصیلات سے لاعلم تھی لیکن اب اقرار نے خود اس کے بارے میں معلومات شیئر کر دی ہیں، اور اس کے ساتھ ہی اب ہمارے خاندان میں ایک اور رکن کا اضافہ ہوگیا"۔

فرح نے مزید کہا کہ، "تین فیملیز کو برداشت کرنا اقرار کے لیئے مسئلہ ہوگا، ہمارے لیئے نہیں۔ اس کے علاوہ، اب مردوں کے بارے میں میرا خیال بدل گیا ہے (متعدد شادیوں کے حوالے سے)، اس لیے نہیں کہ میں دوسری بیوی ہوں بلکہ قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھ کر میرے خیالات بدلے ہیں، میں اب ایک مختلف انسان ہوں، میرے ذہن میں کوئی منفی سوچ اور غم نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، لوگ اکثر یہ تبصرہ کرتے ہیں کہ اقرار الحسن کی تیسری شادی کی وجہ سے میں ناخوش ہوں، اداس ہوں، لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں اپنی زندگی میں بہت خوش اور مطمئن ہوں۔ میں نے اپنی زندگی میں اللہ کے فضل سے بہت اطمینان حاصل کیا ہے۔ جبکہ اقرار اور میرے درمیان چیزیں پہلے جیسی ہی ہیں۔

اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃ العین اقرار کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرح اقرار نے کہا کہ، ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ظاہر ہے، میں اقرار کی پہلی شادی اور بیٹے کے بارے میں جانتی تھی۔ یہ سب باہمی رضامندی سے ہوا تھا لیکن ابھی تک اقرار کے ساتھ اپنی شادی پر قرۃ العین کے ردعمل سے واقف نہیں ہوں، کیونکہ ان کے جذبات کے بارے میں صرف وہی بتا سکتی ہیں۔

Farah Iqrar About Husbands Third Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Farah Iqrar About Husbands Third Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Farah Iqrar About Husbands Third Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   4796 Views   |   29 Apr 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

تین عورتوں کو سنبھالنا اقرار کا مسئلہ ہے ۔۔ فرح اقرار نے شوہر کی تیسری شادی اور پہلی بیوی کے بارے میں کیا کہا؟

تین عورتوں کو سنبھالنا اقرار کا مسئلہ ہے ۔۔ فرح اقرار نے شوہر کی تیسری شادی اور پہلی بیوی کے بارے میں کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تین عورتوں کو سنبھالنا اقرار کا مسئلہ ہے ۔۔ فرح اقرار نے شوہر کی تیسری شادی اور پہلی بیوی کے بارے میں کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔