انگلیوں کی کھال کیوں چھلنے لگتی ہے؟ جانیئے اس کی وجوہات اور اس تکلیف دہ عمل سے بچنے کے چند آسان اور گھریلو نسخے

اکثر ہمارے ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کی خاص طور سے ناخن کے گِرد موجود جِلد چِھل جاتی ہے اور جب یہ باریک باریک کھال اُترتی ہے تو اس سے جلد میں کھچاؤ ہوتا ہے اور ہمیں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اگرچہ جِلد کا چِھلنا (کریکنگ) عام طور پر بڑی تشویش کا باعث نہیں ہوتا لیکن اسے کئی طبی حالات سے جوڑا جا سکتا ہے اور اس لیے بروقت تشخیص ضروری ہے۔ انگلیوں کی جلد کا چِھلکا اُترنا جلد کے دیگر مسائل کے ساتھ بھی ہو سکتا ہ ، جیسے خارش یا خشکی وغیرہ۔
آخر یہ جِلد کیوں چھلتی ہے اور اس سے کیسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے یہ آج اس تحریر میں ہم آپ کو بتائیں گے تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

انگلیوں کی جلد چِھلنے کی وجوہات

ماحولیاتی عوامل اور بنیادی حالات انگلیوں کی جلد چھلنے کی وجہ بن سکتی ہیں۔

ماحولیاتی عوامل

• متعدد بار ہاتھ دھونا
• آب و ہوا
• سورج کی شعاعوں سے جلد کا جھلسنا
• کیمیکلز
• انگلیوں کو بار بار منہ میں لینا

بنیادی حالات

• ہاتھوں کا ایگزیمہ
• چنبل
• الرجی
• ایکسفولیٹو کیراٹولیسس
• کاواساکی بیماری

انگلیوں کی جِلد کو کیسے محفوظ بنایا جائے؟

• طرزِ زندگی میں کچھ سادہ تبدیلیاں اور تجاویز اختیار کر انگلیوں کی کریکنگ یا جلد چھلنے سے بچ سکتا ہے۔
• برتن دھوتے وقت یا صفائی ستھرائی کرتے وقت دستانے پہننے جائیں۔
• گرم پانی سے ہاتھ دھوئے جائیں۔
• سرد موسم میں گرم پانی سے ہاتھ دھونے کے بعد موئسچرائزر کا استعمال کریں اور پھر دستانے پہنے جائیں۔
• ایگزیمہ، خشک جلد اور چنبل کے لیے ہینڈ کریم کا استعمال کریں، لیکن آپ پہلے کسی جلد کے ڈاکٹر سے چیک اب کروائیں اور پھر ان کی تجاویر کردہ پراڈکٹ استعمال کریں۔

انگلیوں کو چھلنے سے محفوظ بنانے کے گھریلو طریقے

• ناریل کا تیل

جلد کے مسائل کا سب سے بہترین علاج ہے ناریل کے تیل کا استعمال، انگلیوں کی کریکنگ سے بچنے کے لئے بھی اگر ناریل کے تیل سے ہاتھوں اور انگلیوں کا مساج کیا جائے تو اس سے خشک جلد ٹھیک ہوگی اور انگلیوں کی جلد چھلنا رک جائے گی، بہتر ہوگا کہ رات سونے سے پہلے ناریل کے تیل سے جلد کا مساج کریں۔

• اچھی غذاؤں کا استعمال

کیا آپ جانتے ہیں کہ جلد کے آدھے سے زیادہ مسائل ناقص غذائیت کی وجہ سے ہوتے ہیں؟ ہمیں جلد کے مسائل سے دور رہنے کے لئے غذائیت سے بھرپور جوس اور کھانوں جیسے سادہ دہی، سبزیاں اور پروٹین والی غذائی استعمال کرنی چاہیئے، اس کے علاوہ گوشت اور پھلیوں وغیرہ کا استعمال آپ کے جسم اور جلد کو ان کی اصل صحت مند حالت میں واپس لانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

• پیٹرولیم جیلی

اگر تیل کے بعد کوئی مادہ ہے جو واقعی میں خشک جلد کو ٹھیک کرنے میں مدد کر سکتا ہے تو وہ پٹرولیم جیلی ہے، یہ اتنی چپچپی ہوتی ہے کہ باآسانی خشک جلد کو نرم و ملائم بنا سکتی ہے لیکن آپ کی انگلیوں حساس جلد کو معمول پر واپس لانے کے لئے پیٹرولیم جیلی کی گہری موئسچرائزنگ کی ضرورت ہے اسے رات سونے سے پہلے ہاتھوں پر لگائیں اور دستانے پہن لیں صبح آپ اپنے ہاتھوں میں اور خاص طور پر انگلیوں کی جلد میں حیرت انگیز تبدیلی پائیں گے۔

• وٹامن ای کی گولیاں

وٹامن ای کیپسول کے اندر کا تیل خشک جلد کے لیے بہترین علاج ہے، اپنی تمام انگلیوں پر ایک سے زیادہ کیپسول استعمال کرنے پڑ سکتے ہیں، انگلیوں پر وٹامن ای کے کیپسول میں موجود تیل استعمال کریں یہ قدرتی طور پر انگلیوں کی جلد کو ٹھیک کرتا ہے اور انگلیوں کے چھلکے نہیں اُترتے۔

• کیلے

کیلے کھانے کے بعد اس کے چھلکے مت پھینکیں، ان چھلکوں پر تھوڑا سا شہد اور دودھ لگا کر ان سے انگلیوں اور ہاتھوں کا مساج کریں، یہ قدرتی طور پر انگلیوں کی رنگت کو ٹھیک کرے گا اور جلد کو نرم و ملائم بنائے گا۔

• پانی

آپ یہ بات بہت مرتبہ سن چکے ہوں گے کہ جلد کے تمام مسائل دور کرنے کے لئے سب سے آسان حل ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کیا جائے، تو بس پھر جتنا ہو سکے پانی پیا کریں۔

• شہد

شہد ایک قدرتی اینٹی فنگل اینٹی انفیکشن اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھنے والا جز ہے اس کے استعمال سے جلد سے جُڑے کئی مسائل حل ہو جاتے ہیں، انگلیوں پر شہد لگائیں اور 30 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، جلد نہیں اُترے گی اور نرم و ملائم بھی ہو جائے گی۔

Ungliyon Ki Khal Q Chilnay Lagti Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ungliyon Ki Khal Q Chilnay Lagti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ungliyon Ki Khal Q Chilnay Lagti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6770 Views   |   05 Feb 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

انگلیوں کی کھال کیوں چھلنے لگتی ہے؟ جانیئے اس کی وجوہات اور اس تکلیف دہ عمل سے بچنے کے چند آسان اور گھریلو نسخے

انگلیوں کی کھال کیوں چھلنے لگتی ہے؟ جانیئے اس کی وجوہات اور اس تکلیف دہ عمل سے بچنے کے چند آسان اور گھریلو نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انگلیوں کی کھال کیوں چھلنے لگتی ہے؟ جانیئے اس کی وجوہات اور اس تکلیف دہ عمل سے بچنے کے چند آسان اور گھریلو نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔