انار کے جوس سے کریں جلد کے 5 مسائل کا حل وہ بھی صرف 20 منٹ میں مگر کیسے۔۔۔۔ جانیئے انار کے 5 فیشل ماسک گھر میں بنانے کی ٹپس

لڑکیاں ہر ہفتے بلیچ کرتی ہیں تاکہ پورا ہفتہ ان کی جلد صاف ستھری اور چمکدار نظر آئے اب بلیچ کرنے سے یقیناً جلد تو صاف ہوجاتی ہے مگر اندر ہی اندر ڈیڈ اسکن سیلز بہت زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں اور جلد پر اس کے بے حد بُرے اثرات پڑتے ہیں۔
لیکن اگر بلیچ کے اجزاء کو تبدیل کرلیا جائے تو یہ یقیناً آپ کی جلد کے لئے سب سے زیادہ بہتر اور مناسب ہوں گے۔ آج ہم آپ کو اس موسم کے حساب سے بلیچ کرنے کے 5 ایسی ٹپس بتانے جا رہے ہیں جو صرف دو چمچ انار کے جوس سے با آسانی آپ گھر میں بنا کر لگا سکتی ہیں اور جلد کو چار چاند لگا سکتی ہیں اور خصوصاً وہ لڑکیاں جن کی شادی ہونے والی ہے ان کے لئے تو یہ ٹپس سب سے زیادہ فائدہ مند ہیں تو چلیں کے-فوڈ آپ کی مشکل آسان کرنے جا رہا ہے:

انار میں فائدہ کیوں؟

انار میں موجود انٹی آکسیڈنٹ، وٹامن سی، فائبر، پیونیسک اور لیولینک ایسڈ، ایسکوربک، سٹرک، فرکٹوز، سکروز، پیکٹن اور آرگینک ایسڈ پائے جاتے ہیں جو بلیچنگ اینجٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔

بلیچ فیشل ماسک:

٭ انار کا جوس اور بیسن:

دو چمچ انار کا جوس اور ایک چمچ بیسن مکس کریں اور لیپ کو چہرے پر بیس منٹ کے لئے لگا کر چھوڑ دیں پھر پانی سے دھو لیں۔ اس سے جلد پر موجود گرد باآسانی ختم ہوجائے گی وہ بھی بنا کسی درد یا نقصان کے، تو جلدی لگائیں اور پائیں بہترین نتائج!

٭ انار کا جوس اور دہی:

یہ ہے وہ خاص ٹپ جو آپ سب کو جاننے کا انتظار تھا جی ہاں! دو چمچ انار کے وجس میں دو چمچ دہی مسک کریں اور اچھی طرح پھینٹ لیں پھر اس کو 20 منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں اور خُشک ہونے پر دھو لیں۔ یہ بلیچ کرنے کا سب سے آسان اور بہترین طریقہ ہے کیونکہ دہی میں موجود لیکٹک ایسڈ اور انار میں موجود پیونیسک اور لیولینک ایسڈ جلد کے اندرونی سطح پر پہنچ کر اندورنی سیلز میں موجود گندگی کو نکال باہر کرتا ہے اور اس کی صفائی کرکے جلد کے رنگ کو صاف کرتا ہے اور یہ تمام ایسڈ مل کر جلد پر بلینچنگ کا کام کرتے ہیں۔

٭ انار کا جوس اور لیموں کا رس:

دو چمچ انار کے جوس میں لیموں کا رس مکس کرکے چہرے پر لگائیں جو رنگت کونکھارے اور دھوپ کی وجہ سے جلی ہوئی جلد اور ڈیڈ سیلز کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

٭ انار کا جوس اور گرین ٹی:

انار کے جوس میں گرین ٹی مکس کریں کچھ اس طرح کہ دونوں کو بلینڈ کرلیں تاکہ گرین ٹی کا رس بھی انار کے ساتھ شامل ہو جائے اور اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر لگا لیں۔ اس سے آپ کی جلد پر موجود فائن لائنز اور ڈپریشن کے اثرات کنٹرول ہو جائیں گے۔

٭ انار کا جوس اور گلاب کا عرق:

انار کے جوس میں گلاب کا عرق اور ایک انڈے کی سفیدی مکس کرکے چہرے پر لگائیں اور جھریاں بھگائیں۔۔۔ ہے نا آسان! 20 منٹ کے لئے یہ ماسک چہرے پر لگائیں یہ نہ صرف جھریوں کو کنٹرول کرے گا بلکہ ساتھ ہی رنگ کو صاف بھی کردے گا۔۔

Anar Ke Juice Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anar Ke Juice Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anar Ke Juice Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5232 Views   |   14 Jan 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

انار کے جوس سے کریں جلد کے 5 مسائل کا حل وہ بھی صرف 20 منٹ میں مگر کیسے۔۔۔۔ جانیئے انار کے 5 فیشل ماسک گھر میں بنانے کی ٹپس

انار کے جوس سے کریں جلد کے 5 مسائل کا حل وہ بھی صرف 20 منٹ میں مگر کیسے۔۔۔۔ جانیئے انار کے 5 فیشل ماسک گھر میں بنانے کی ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انار کے جوس سے کریں جلد کے 5 مسائل کا حل وہ بھی صرف 20 منٹ میں مگر کیسے۔۔۔۔ جانیئے انار کے 5 فیشل ماسک گھر میں بنانے کی ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔