کیا خلیل الرحمان سے بدتمیزی پر ماہرہ خان شرمندہ ہیں؟ فردوس جمال نے بڈھی بنا دیا ! ماہرہ خان کے انکشافات

Mahira Khan On Khalil Ur Rehman Qamar And Firdous Jamal Statements

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان، جو نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ بے مثال اداکاری کی وجہ سے دلوں پر راج کرتی ہیں، حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ 'ایکسکیوز می' میں جلوہ گر ہوئیں۔ اس موقع پر انہوں نے کھل کر اپنی زندگی، کیریئر اور تنازعات پر بات کی، جن میں خلیل الرحمان قمر پر دیا گیا متنازع ٹوئٹ اور فردوس جمال کی تنقید بھی شامل تھی۔

خلیل الرحمان قمر پر ٹوئٹ: ہاں، مجھے فون کرنا چاہیے تھا!

ماہرہ خان نے خلیل الرحمان قمر سے اپنے تعلق کے بارے میں بتایا کہ، ہم کبھی قریبی دوست نہیں رہے، لیکن 'صدقے تمہارے' ایک خوبصورت پراجیکٹ تھا جو ہم نے دل سے کیا۔ اُس وقت جب میں نے ٹوئٹ کی، میں نیلوفر کی شوٹنگ میں مصروف تھی اور رات چار بجے جب خبر دیکھی تو جھٹکا لگا۔ کسی عورت پر گالم گلوچ ہو رہی تھی اور میرے لیے یہ اہم نہیں تھا کہ وہ عورت کون ہے۔ بس برداشت نہیں ہوا اور میں نے لکھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا، میری ماں نے مجھے سمجھایا کہ تمہیں فون کرکے پہلے سچائی پوچھنی چاہیے تھی۔ وہ بات ٹھیک تھی۔ آج بھی مانتی ہوں کہ طریقہ بہتر ہو سکتا تھا، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہم طاقتور لوگوں کے خلاف بولنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ ہمیں نوکریاں کھونے کا خوف ہوتا ہے۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ، میں فن اور فنکار کو الگ الگ نہیں دیکھ سکتی۔ خلیل صاحب بہت بڑے رائٹر ہیں، لیکن میں اس انسان کو نظر انداز نہیں کر سکتی جس کا رویہ بار بار خواتین کے ساتھ ہتک آمیز ہو۔

فردوس جمال کی تنقید: جتنا کامیاب ہوتے ہو، اتنے ہی تنقید کا نشانہ بنتے ہو!

فردوس جمال کے تبصروں کے بارے میں ماہرہ نے بے باک انداز میں کہا، شروع میں ان باتوں سے دل دکھتا تھا، اب نہیں ہوتا۔ پنجاب نہیں جاؤں گی، کے وقت بھی میرے اپنے ساتھی فنکار میرے خلاف باتیں کر رہے تھے۔ یہاں پر جب تک آپ کامیاب ہو، لوگ ساتھ ہوتے ہیں، لیکن جب آپ بہت زیادہ کامیاب ہو جاؤ، تو وہی لوگ آپ سے جلنے لگتے ہیں۔

ماہرہ خان نے بڑی پختگی سے کہا، لوگ مجھے جانتے نہیں، بس باہر سے ایک تصور بنا لیا گیا ہے۔ اور اسی بنیاد پر تنقید ہوتی ہے۔

ماہرہ خان ایک بار پھر یہ ثابت کر گئی ہیں کہ وہ صرف ایک اداکارہ نہیں بلکہ ایک مضبوط، سوچنے والی اور بےباک شخصیت ہیں جو سچ بولنے سے نہیں ڈرتیں — چاہے اس کی کوئی بھی قیمت ہو۔

Mahira Khan On Khalil Ur Rehman Qamar And Firdous Jamal Statements

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mahira Khan On Khalil Ur Rehman Qamar And Firdous Jamal Statements and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahira Khan On Khalil Ur Rehman Qamar And Firdous Jamal Statements to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1305 Views   |   27 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 June 2025)

کیا خلیل الرحمان سے بدتمیزی پر ماہرہ خان شرمندہ ہیں؟ فردوس جمال نے بڈھی بنا دیا ! ماہرہ خان کے انکشافات

کیا خلیل الرحمان سے بدتمیزی پر ماہرہ خان شرمندہ ہیں؟ فردوس جمال نے بڈھی بنا دیا ! ماہرہ خان کے انکشافات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا خلیل الرحمان سے بدتمیزی پر ماہرہ خان شرمندہ ہیں؟ فردوس جمال نے بڈھی بنا دیا ! ماہرہ خان کے انکشافات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔