آئیے مل کر دیمک بھگائیں۔۔ اپنے قیمتی گھروں کو بچائیں

آئیے مل کر دیمک بھگائیں۔۔۔ اپنے قیمتی گھروں کو بچائیں
نمک، سرکہ، مٹی کا تیل، تمباکو، نارنگی کا تیل اور بوریکس، چیزیں ہیں بڑے کام کی

مکان ہمیشہ ہی سے مہنگے داموں بنتے آرہے ہیں کیونکہ لوگ اپنی جمع پونجیاں، آمدنی کے بیشتر ذرائع اور وسائل ان کی تعمیر و تزئین پر خرچ کرتے ہیں تاکہ ان کی زنگی میں اولاد کے لیے چھپر چھاؤں بن جائے اور خود ان کا بڑھاپا بخیروعافیت گزرسکے۔ جو لوگ وسائل نہ ہونے کے سبب کرائے کے مکانوں میں رہتے ہیں وہ ہر مہینے کے پہلے ہفتے میں کرائے کی رقم علیحدہ کرکے آنے والے مہینے کے لئے تک و دو شروع کردیتے ہیں جب اس قدر جوکھم کے ساتھ مکان تعمیر ہوتو پھر ہر آن یہ خیال ستاتا ہے کہ اس کا رنگ و روغن خراب نہ ہو، یہ وقت سے پہلے خراب نہ ہو، کسی پائپ کو زنگ نہ لگے، لکڑی کو دیمک نہ لگے، ہروز باقاعدہ صفائی ہو اور اس کی حتی الامکان حد تک دیکھ بھال اور نگہداشت ہوتی رہے۔ اگر خدانخواستہ لکڑی میں دیمک لگ جائے تو گھر کے مکین پریشان ہوجاتے ہیں کہ اب یہ پورے گھر کی جڑیں کھوکھلی نہ کردے اور قیمتی فرنیچر تک رسائی ہوگئی تو دوگنا زیادہ نقصان اُٹھانا پڑسکتا ہے۔

گھر گرہستی کی فکر رکھنے والے قارئیں کے لئے چند ٹوٹکے یہاں شائع کئے جارہے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے مکان اور سامان آرائش کو دیمک سے محفوظ کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ دیمک ایسا جانور ہے جو کالونیاں بناکے زمیں میں دو سوگز تک زمین دوز راستے بنا کر اپنا گھر بنالیتی ہے۔ یہ جڑوں کو کھوکھلی کرتی رہتی ہیں لکڑی ان کی خوراک ہوتی ہے۔ ہونا یہ چاہئے کہ مکانات تعمیر کرتے وقت دیمک مار ادویات کا اسپرے کردیا جائے لیکن عموما ً یہ بروقت ہوتا نہیں۔

۱۔اگر دروازے کی چوکھٹوں پر نمک ملے پانی کو سرنج میں بھر کر اسپرے کیا جائے تو دیمک سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔ یہ پریکٹس آپ ہرروز کیجئے۔

۲۔ سفید سرکہ آدھ کپ لے کر دولیموں کو اس میں نچوڑ لیں۔ یہ محلول اسپرے بوتل میں بھر روزانہ اسپرے کریں۔ کچھ ہی دنوں بعد دیمک کا نام ونشان نہیں ملے گا۔

۳۔ صابن ملا پانی دیمک کے خول پر ڈالنے سے ان کا نظام تنفس بگڑ جاتا ہے اور وہ مرجاتی ہیں۔ اس کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ دو کھانے کے چمچ برتن دھونے والا صابن 4کپ پانی میں گھول لیں اور اس محلول کو متاثرجگہوں پر اسپرے کردیں۔ آپ کے بہت سے دن خیروعافیت سے گزریں گے۔

۴۔ بوریکس دیمک کے خاتمے کے لئے بہت اچھا جزو ہے۔ ہر دوسرے ہفتے متاثرہ حصوں پر بوریکس کی تہہ بچھا دی جائے تو دیمک بڑھنے سے رکتی ہے۔ بوریکس کا بھی محلول بنایا جانا چاہئے یعنی 8اونس کے قریب گرم پانی میں ایک چائے کے چمچ کے برابر بوریکس ملا کر دروازوں کی چوکھٹوں پر لگادی جائے تو دیمک مرنے لگتی ہے۔

۵۔ دیمک کو گوشت کے پانی سے بھی مارا جا سکتا ہے۔ اگردیوار میں چھوٹے چھوٹے سوراخوں میں گائے یا بکرے کے گوشت کے پانی کو اسپرے کی بوتل کے ذریعے ڈالا جائے تو گھر سے دیمک کا خاتمہ ہوجائے گا۔

۶۔کارڈ بورڈ پر دیمک فوراً آتی ہے۔ آپ ایک تجربہ کر کے دیکھیں کارڈ بورڈ کو تھوڑے سے پانی سے نم کیجئے اور خاص اس جگہ رکھئے جہاں دیمک ہو نمی کی وجہ سے دیمک فوراً کارڈ بورڈ پر آئے گی۔ جب ڈھیرون دیمک کارڈ بورڈ پر اکھٹی ہوجائے تواس بورڈ پر چاہیں تو مچھر مار یا کیڑے مار اسپرے کردیں یا تیز دھوپ میں کھلے صحن میں رکھ دیں اور کارڈ بورڈ کو آگ بھی لگا سکیں تو لگادیں تاہم اپنا اور گھر کے دیگر افراد کا خاص خیال رکھیں کہ آگ کا کھیل بہت خطرناک ہوتا ہے۔

۷۔ نارنگی کا تیل بھی دیمک ختم کرسکتا ہے۔ جن جگہوں پر دیمک ہو وہاں نارنگی کاتیل کچھ دنوں کے لیے روزانہ لگاتے رہیں۔ نارنگی کی خوشبو دیمک کو نہیں بھاتی اور تیل میں کچھ ایسی تاثیر ہے کہ دیمک مرنے لگی ہے۔

۸۔ مٹی کاتیل بلاشبہ ناگوار بو رکھتا ہے اگر جس جگہ دیمک ہو آپ لگاتار روزانہ اسپرے کریں تو دیمک مرجاتی ہے۔ اسی طرح تھوڑا سا تمباکو بھی مٹی کے تیل میں بھگو کے متاثر جگہ رکھا جاسکتا ہے۔ ایک دفعہ کے عمل ہی سے دیمک ختم ہوجاتی ہے۔
بہت حد تک امکان ہے کہ ان تدابیر کی مدد سے آپ کے قیمتی گھروں کو دیمک سے نجات مل جائے گی۔ اگر یہ تدابیر کارگر نہ ہوں تو پھر اچھی شہرت رکھنے والے مستند اور قابل بھروسہ فیومیگیشن سروس والوں سے رابطہ کیجئے۔ جہاں ابتداء میں دیمک نظر آجائے اس نے جتنا نقصان پہنچا دیا ہو اسے شعوری کوشش سے وہیں اس کا خاتمہ کردیاجائے۔

احتیاطی تدابیر:
گھر میں ایسا کوئی آزمودہ یا غیر آزمودہ چٹکلہ آزماتے وقت ناک پر رومال اور ہاتھوں میں دستانے ضرور پہنئے اور کوشش کیجئے کہ پاؤں پاؤں چلنے والے چھوٹے بچوں کو اس وقت گھر سے باہر لے جائیے یا وہ اسکول میں ہوں تب یہ تدابیر آزمائیں۔

Deemak Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Deemak Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Deemak Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Danish  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   20723 Views   |   21 Jan 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Danish is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Danish is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 April 2024)

آئیے مل کر دیمک بھگائیں۔۔ اپنے قیمتی گھروں کو بچائیں

آئیے مل کر دیمک بھگائیں۔۔ اپنے قیمتی گھروں کو بچائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آئیے مل کر دیمک بھگائیں۔۔ اپنے قیمتی گھروں کو بچائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔