پاکستان میں پائن ایپل اگرچہ کافی کم کھایا جاتا ہے لیکن یہ ذائقے دار پھل اپنے فائدوں کے حساب سے کسی دوسرے پھل سے کم ہر گز نہیں۔ آج ہم آپ کو لذیذ اور رسیلے انناس کے چند فائدوں کے بارے میں بتائیں گے
انناس کی غذائی اہمیت
جہاں تک بات انناس کی غذائی اہمیت کی ہے تو اس میں وٹامن سی کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں گڈ فیٹ، گڈ کاربز، فائبر، میگنیز، وٹامن بی 6، کاپر، تھائی امائن، فولیٹ، پوٹاشیم، میگنیشیم ، نیاسن، پینتھوتھینک ایسڈ، رائبوفلیون، بیٹا کروٹین اور آئرن پایا جاتا ہے۔
انناس کے فائدے
انناس غذائی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے اس لئے مختلف بیماریوں میں اس کا استعمال بھی فائدہ مند ہے مگر کسی خاص بیماری میں مبتلا شخص کو ڈاکٹر کے مشورے سے ہی خوراک کا استعمال کرنا چاہیے۔
دمہ کا مرض
دمہ کے مریضوں کو ایسی غذائیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جو سبز یا زرد رنگ کی ہوں۔ جیسے کہ ہرے پتوں والی سبزیاں یا پھر انناس پپیتا، آم یا خوبانی وغیرہ کیوں کہ ان میں بیٹاکیروٹین موجود ہوتا ہے جو کہ دمے کے مرض میں فائدہ مند ہے۔
موٹاپے کے لئے بہترین
انناس کے اندر برومیلین اور فائبر کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور جسم کی اضافی چربی بھی پگھلتی ہے۔
ہڈیوں کے امراض میں مفید
کیلشیم کہ وجہ سے انناس ہڈیوں کے ہونے والے مرض اوسٹیو ارتھرائٹس کے لئے بھی مفید ہے۔ اس پھل کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط اور جوڑوں کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔
دل کی بیماریاں
ایک تحقیق کے مطابق دن بھر میں 4,069 ملی گرام پوٹاشیم کی مقدار لینے والوں میں دل کی بیماری سے موت کا 49 فیصد خطرہ کم دیکھا گیا ہے جبکہ انناس میں کافی پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔
کینسر کی روک تھام
پائن ایپل میں چونکہ وٹامن سی کی بھاری مقدار ہوتی ہے اس لئے یہ کینسر کے خلیات سے لڑنے میں بھی مددگار ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ananas Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ananas Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.