بدبومنہ کی ہو یا پاؤں کی آپ کے لئے کسی بھی محفل میں شرمندگی اوراردگرد بیٹھے لوگوں کے لئے ناگواری کا باعث بنتی ہے ۔ انسانی جسم پورے کا پورا بدبو پیدا نہیں کرتا بلکہ جسم کے کچھ خاص حصے ہوتے ہیں، جو ایسی صورت حال پیدا کردیتے ہیں ۔ پسینے کے باعث خصوصاً مردوں کے پیروں سے بہت زیادہ بدبو آ تی ہے ، کیونکہ زیادہ تر مرد حضرات ہی بند جوتے پہنتے ہیں ۔ ایسے لوگ تھوڑی دیر بند جوتا پہن کر اگر جرابیں اتاریں، تو آپ انہیں اپنے پاس نہیں بٹھا پائیں گے ۔ اسی طرح جب بات کرنے پر آپ کے منہ سے بدبو آئے تو کوئی بھی آپ کے قریب آنا پسند نہیں کرے گا۔ منہ اور پاؤں کی بدبو اگر دوسروں میں ناگواری کا احساس پیدا کرتی ہے ، توسوچئے ! جس کے پاؤں یا منہ سے بدبو آرہی ہے ، شرم کے باعث اس کا کیاحال ہوگا۔ جسم سے بدبو آنے کی کوئی مخصوص دوائی نہیں ، لیکن چند احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔ کھلے جوتوں کا استعمال : اگر موسم اجازت دے تو ہمیشہ کھلے جوتے یعنی سینڈل اور چپل وغیرہ کا زیادہ استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ لونگ، سونف اور بڑی الائچی کا استعمال بھی آپ کی سانسوں کو مہکا اور جسمانی بدبو ختم کر سکتا ہے ۔ دارچینی کی چائے : ماہرین کے مطابق دارچینی کی چائے منہ اور سانسوں کومہکائے رکھتی ہے ۔ لہذا دن میں ایک بار ضرور دارچینی والی چائے پئیں ۔ سیب : جب ہم سیب کو دانتوں سے کاٹتے ہیں تو تھوک پیدا ہونے کے نظام میں تحریک پیدا ہوتی ہے ، جوقدرتی طور پر منہ کی صفائی کا فریضہ سرانجام دیتا ہے ۔ پودینہ : پودینہ کا استعمال منہ کی بدبو کے خاتمے کا موثر ذریعہ ہے ، آپ کے اکثر مختلف ٹوتھ پیسٹ کے اشتہارات میں بھی اس کا ذکر سنا ہوگا ، تو اگر آپ منہ کی بدبو سے نجات حاسل کرنا چاہتے ہیں تو کھانے میں پودینہ کے استعمال کو بڑھائیں ۔ وٹامن سی : مالٹا ، لیموں سمیت ترش پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور وٹامن سی منہ کو تازہ رکھتے ہوئے اس میں بدبو پیدا نہیں ہونے دیتا ۔ پانی : پانی زیادہ پینے کے علاوہ اس سے غرارے بھی کریں ۔ ہائیڈریشن (آبیدگی) منہ کی بدبو کا ایک اہم علاج ہے ، کیونکہ آپ کا جسم جب ڈی ہائیڈریٹڈ (پانی کی کمی) کاشکار ہوتا ہے تو منہ میں تھوک پیداکرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے اوریہی کمی منہ میں بدبوپیدا کرنے کا باعث بنتی ہے ۔
Tags: Bad Breath Home Remedy Smelly Feet Remedies
Do these treatments work really? I wanna get someone assure me that doing this would really benefit you. Then I would be going toward it.
very useful tips . I will try to use them. thanx
mere hath or paoun me itna paseena ata he k paaeenay k qatray girnay lagtay hain is k liye koi nuskha batain
Mere paon se boht ziada badboo ati plz koi nuskha batain
Paon aur Muh ki Badbu ka Desi Ilajkfoods pr yeh Article parh kr acha lga buhat se log Kfoods k is Artcle m btay gai tareeqa pr aml kr k paon aur muh ki badbu door kr skte hain
how to make darchenee tea
Thanks aap nay bhat say loogoon ka masla hal kar dea
Read Blog about Paon aur Muh ki Badbu ka Desi Ilaj and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Paon aur Muh ki Badbu ka Desi Ilaj) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.