میری شادی پیرس میں ہو جانی تھی ۔۔ مشہور اداکارہ ریشم نے آج تک شادی کیوں نہیں کی؟ راز پر سے پردہ اٹھا دیا

ریشم یہ وہ نام ہے جو پچھلے دنوں بہت خبروں میں رہا کیونکہ مچھلیوں کے کھانے کیلئے انہوں نے جو گوشت دریا میں پھینکا اس کے ساتھ تھیلی بھی پھینک دی جس پر سوشل میڈیا صارفین غصے میں آ گئے کہ یہ کوئی طریقہ ہوا بھلا۔

مگر اب ان کا ایک اور بیان گردش کر رہا ہے جس میں ایک نجی چینل کے میزبان ان سے سوال کرتے ہیں کہ ایک وقت تھا کہ آپ پیرس شفٹ ہو سکتی تھیں پر آپ نے پیرس پر لاہور کو ترجیح دی، تو اس کے جواب میں ریشم کہتی ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

ہاں میرے لیے پیرس سے رشتہ ضرور آیا تھا جسے میں ٹھکرا دیا تو میری شادی اسی لیے نہیں ہوئی۔ اس انکار کی وجہ بتاتے ہوئے میں چھوٹے دل والے آدمی کے ساتھ نہیں رہ سکتی اور بہت کنجوس تھا، ہمارے اسلام میں بھی کنجوس شخص کو اچھا نہیں سمجھا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ مجھے پسند نہیں تھا۔

اور تو اور جب ساری زندگی اللہ پاک نے دینا سکھایا ہے تو اب میں مانگ نہیں سکتی، بس اب اللہ یہ نہ کروائے ۔مختصراََ یہ کہ یہی وہ تمام وجوہات تھیں جن کی بناء پر میں نے رشتے سے نہ کی۔

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2103 Views   |   04 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about میری شادی پیرس میں ہو جانی تھی ۔۔ مشہور اداکارہ ریشم نے آج تک شادی کیوں نہیں کی؟ راز پر سے پردہ اٹھا دیا and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (میری شادی پیرس میں ہو جانی تھی ۔۔ مشہور اداکارہ ریشم نے آج تک شادی کیوں نہیں کی؟ راز پر سے پردہ اٹھا دیا) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.