زیادہ ادرک کا سوڈا پینے سے کیا ہوتا ہے؟ ادرک کا سوڈا پینے والے ہوجائیں خبردار کیوں اس کا استعمال آپ کی زندگی خطرے میں ڈال سکتا ہے

ادرک صحت کے خزانے سے بھرپور ایک بہترین سبزی یا جڑی بوٹی ہے جسے کھانوں میں اور دیگر چیزوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بے شمار فوائد کی حامل ادرک کا مشروب بھی بنایا جاتا اور شوق سے پیا جاتا ہے مگر ضروری نہیں کہ ادرک فائدہ دے تو اس کا مشروب بھی فائدہ پہنچائے۔

ویسے تو ادرک سر درد، متلی، جسمانی درد اور سوجن سے نجات سے لے کرخون میں شکر کے توازن کو بہتر بنانے تک مدد دیتی ہے۔

اس طرح کے فوائد کے سبب بہت سے افراد سمجھتے ہیں کہ ادرک سے بننے والے مشروبات خصوصاً ادرک کا سوڈا صحت کے لیے اتنا ہی مددگار اور صحت مند ثابت ہوگا جتنی کہ خود ادرک ہے۔

مگر وہیں طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ ادرک سے تیار ہونے والے مشروبات اور ادرک سوڈا صحت کے لیے نقصان دہ ہو ثابت سکتے ہیں، کیونکہ ادرک ایک ترش اور کڑوی جڑی بوٹی ہے اسی لیے اس سے بننے والے مشروبات میں اس کے ترش ذائقے کو کم کرنے اور اِنہیں لذیذ بنانے کے لیے زیادہ مقدار میں شکر کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بہت سے افراد ادرک کا سوڈا پینا بے حد پسند کرتے ہیں جبکہ یہ صحت کے لیے مفید نہیں بلکہ اتنہائی مضر ہے۔

ادرک کا سوڈا کیا ہے اور یہ کیسے تیار ہوتا ہے؟

ادرک کا سوڈا ایک کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنک مشروب ہے جس میں ادرک کا ذائقہ علیحدہ سے محسوس تو ہوتا ہے مگر اسے چینی یا مصنوعی مٹھاس سے میٹھا کیا جاتا ہے، اس میں عام طور پر پریزرویٹوز، کیریمل اور کرلنگ اور ہائی فرکٹوز کارن سیرپ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ادرک سے بننے والے سوڈے میں یا تو قدرتی ادرک کا رَس یا پھر ادرک سے بنا سفوف شامل کیا جاتا ہے، جس میں صرف ادرک ہی قدرتی جز باقی رہ جاتا ہے جبکہ باقی سب اجزاء مصنوعی شامل کیے جاتےہیں جس کی وجہ سے ادرک کے فوائد بھی زائل ہو جاتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق جنجر سوڈے کے ایک 12 اونس کے کین میں تقریباً 36 گرام چینی شامل ہوتی ہے جو کہ 2,000 کیلوریز پر مبنی کسی دوسری خوراک کا تقریباً 3/4 حصہ ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کے ادرک کے سوڈے میں مصنوعی ذائقہ استعمال کیا جاتا ہے اسی لیے یہ مشروبات بھی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں۔

Adrak Ka Soda Peene Se Kia Hota Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Adrak Ka Soda Peene Se Kia Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adrak Ka Soda Peene Se Kia Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   992 Views   |   21 Sep 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

زیادہ ادرک کا سوڈا پینے سے کیا ہوتا ہے؟ ادرک کا سوڈا پینے والے ہوجائیں خبردار کیوں اس کا استعمال آپ کی زندگی خطرے میں ڈال سکتا ہے

زیادہ ادرک کا سوڈا پینے سے کیا ہوتا ہے؟ ادرک کا سوڈا پینے والے ہوجائیں خبردار کیوں اس کا استعمال آپ کی زندگی خطرے میں ڈال سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زیادہ ادرک کا سوڈا پینے سے کیا ہوتا ہے؟ ادرک کا سوڈا پینے والے ہوجائیں خبردار کیوں اس کا استعمال آپ کی زندگی خطرے میں ڈال سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔