پوری رات اے سی چلائیں اور بل آدھے سے بھی کم.. اے سی کے یونٹ کم خرچ کرنے کی 2 آسان ٹرک

اتنی گرمی ہے کہ اب اے سی کا شمار لگژری کے بجائے ضرورت میں شمار ہونے لگا ہے. جن گھروں میں اے سی ہے وہ ہزاروں کے بل بھرتے ہیں تاکہ شدید گرمی میں سکھ کا سانس لے سکیں. آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ ایسے ٹپس بتائیں گے جن سے آپ رات بھر اے سی بھی چلا سکیں گے اور آپ کا بجلی کا بل بھی آدھا ہوجائے گا.

انجینئر اسد مغل کا شمار ان یوٹیوبرز میں ہوتا ہے جو اپنی ویڈیوز میں عام گھریلو استعمال والی چیزوں سے جڑے مسائل کا حل بتاتے ہیں. ان کے یوٹیوب چینل "انجینئر سیٹ اپ" میں کئی لاکھ سبسکرائبرز موجود ہیں. آج بھی ان کی ہی بتائی ٹپس آپ سے شئیر کرنے جارہے ہیں.

روم کولر کے ساتھ ایک کولنگ پیڈ ہوتا ہے وہ بازار سے لے آئیں اور اسے اے سی کے آؤٹ ڈور کے ساتھ لگا دیں. اس کے اوپر سے پانی ڈالیں اور نیچے بالٹی رکھ دیں تاکہ سارا پانی نیچے چلا جائے. اس بالٹی میں اے سی یا ڈی سی پمپ لگا دیں جو پانی کو بار بار سرکولیٹ کرے. اس پمپ کا کنیکشن آؤٹ ڈور کے ساتھ کردیں. اس طرح جب اے سی آن ہوگا تو پانی کا سرکولیشن سسٹم بھی چل پڑے گا. اس پمپ میں جو موٹر استعمال ہوتی ہے وہ 7 یا 8 واٹ کی ہوتی ہے لیکن اس طرح اے سی کا بل 40 سے 60 فیصد کم ہوجاتا ہے.

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جب بھی اے سی چلانا ہو اس سے آدھا گھنٹہ پہلے سارے کھڑکی دروازے کھول کر پنکھا چلا دیں اور پھر سب بند کر کے اے سی کو 16 پر چلا دیں ساتھ ہی ٹربو آن کر دیں.

آدھے گھنٹے بعد اے سی کو ایکو موڈ پر کردیں جس سے اے سی خودبخود 26 پر سیٹ ہوجائے گا. آدھے گھنٹے بعد ایکو موڈ آن رکھتے ہوئے اے سی کو 28 ڈگری پر سیٹ کردیں اور اس کے آدھے گھنٹے بعد اے سی کو 28 پر رکھتے ہوئے سلیپ موڈ پر چلائیں.

یہ پیٹرن آپ اپنے اے سی کے ریمورٹ میں سیٹ بھی کرسکتے ہیں. اس طرح اے سی بہترین کولنگ کرے گا اور بجلی بھی 200 سے زیادہ ہونٹ کراس نہیں کرے گی.

Bijli Ka Bill Kam Karnay Ki Tricks

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Bijli Ka Bill Kam Karnay Ki Tricks and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bijli Ka Bill Kam Karnay Ki Tricks to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2447 Views   |   04 Jul 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 January 2025)

پوری رات اے سی چلائیں اور بل آدھے سے بھی کم.. اے سی کے یونٹ کم خرچ کرنے کی 2 آسان ٹرک

پوری رات اے سی چلائیں اور بل آدھے سے بھی کم.. اے سی کے یونٹ کم خرچ کرنے کی 2 آسان ٹرک ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پوری رات اے سی چلائیں اور بل آدھے سے بھی کم.. اے سی کے یونٹ کم خرچ کرنے کی 2 آسان ٹرک سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔