پاکستان کی معروف ترین شخصیت جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ آج بھی ان کی پڑھی گئی نعتوں کو لوگ پسند کرتے ہیں۔ جنید جمشید کے چھوٹے بیٹے نے بتایا کہ حال ہی میں ان کے والد ان کے خواب میں آئے تھے۔
بابر جنید جمشید جو کہ بزنس مین بھی ہیں اور ساتھ میں وہ اپنی روزانہ کی مصروفیات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں بابر کا کہنا تھا کہ وہ آج کافی عرصے کے بعد بابا (جنید جمشید) کی قبر پر آئے ہیں۔ اس کی وجہ انہوں نے بتائی کہ ان کے خواب میں بابا آئے تھے۔
بابر جمشید نے بتایا کہ میرا دل کافی دنوں سے اداس تھا، صبح سے کچھ نہیں کھایا تھا کہ بابا کے پاس آنا تھا۔ جنید جمشید کے بیٹے نے خواب کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایک اندھیری رات تھی ہمارے پاس کافی سامان موجود تھا، ہمیں وہ شہر ویران سا لگ رہا تھا۔ اس نے کہا کہ ہم پریشانی کے عالم میں تھے کہ وہاں اچانک بابا جان آجاتے ہیں اور وہ ہمیں آگے کا راستہ دیکھاتے ہیں۔
بابر نے کہا کہ جب سے یہ خواب آیا تھا میں پریشان تھا، تب میں نے بابا کے پاس آنے کا فیصلہ کیا۔
بابر جمشید کا کہنا تھا کہ آج جن کے والدین حیات ہیں، ان کی جتنی ہوسکے خدمت کی جائے۔ اس نے کہا کہ آج میں بابا کے پاس آکر بیٹھا ہوا ہوں، میں ان سے بات کرسکتا ہوں، وہ مجھ سے بات نہیں کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 7 دسمبر 2016 کو پی آئی اے کا جہاز چترال جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ جبکہ جہاز موجود تمام مسافر انتقال کرگئے تھے، جن میں جنید جمشید بھی شامل تھے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Baba Khwab Mein Aye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baba Khwab Mein Aye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.