باپ نے 2 بچوں سمیت بے رحم سمندر میں چھلانگ لگا دی! 40 سالہ اورنگزیب کن مشکلات میں تھا؟ افسوسناک واقعہ

Man Jumps Into Sea Along With Two Children At Do Darya Karachi

کراچی کے ساحل "دو دریا" پر پیش آیا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ، جہاں ایک باپ نے اپنے بچوں کے ساتھ سمندر کی بے رحم لہروں میں چھلانگ لگا دی۔

چشم دید گواہوں کے مطابق، 40 سالہ اورنگزیب عالم نے اپنے ننھے بیٹے احمد اور معصوم بیٹی آیت کے ہمراہ پانی میں اتر کر زندگی کو الوداع کہہ دیا۔

ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے باوجود دونوں معصوم بچوں کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئیں، مگر والد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگزیب عالم، جو ایک اسکول ٹیچر تھے، کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے گبول گوٹھ میں مقیم تھے۔ بتایا گیا ہے کہ اورنگزیب کی بیٹی کی عمر 4 سال اور بیٹے کی عمر 8 سال تھی۔

متوفی کے بھائی، صغیر عالم، کا کہنا ہے کہ یہ سانحہ گھریلو ناچاقیوں کے نتیجے میں پیش آیا۔ اورنگزیب بچوں کی حوالگی کے لیے عدالت سے رجوع کر چکے تھے، تاہم صرف ایک روز قبل بچوں کی کسٹڈی ان کی والدہ کے سپرد کر دی گئی تھی – جس کے بعد شاید وہ حوصلہ ہار بیٹھے۔

اس واقعے نے پورے شہر کو غم میں مبتلا کر دیا ہے، اور ایک بار پھر ذہنی دباؤ، خاندانی تنازعات اور بچوں کی تحویل کے حساس مسئلے پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

کیا ہم واقعی اتنے بے حس ہو چکے ہیں کہ رشتے ٹوٹنے کے بعد انسان بھی بکھر جاتے ہیں؟

Man Jumps Into Sea Along With Two Children At Do Darya Karachi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Man Jumps Into Sea Along With Two Children At Do Darya Karachi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Man Jumps Into Sea Along With Two Children At Do Darya Karachi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   6595 Views   |   01 Aug 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 August 2025)

باپ نے 2 بچوں سمیت بے رحم سمندر میں چھلانگ لگا دی! 40 سالہ اورنگزیب کن مشکلات میں تھا؟ افسوسناک واقعہ

باپ نے 2 بچوں سمیت بے رحم سمندر میں چھلانگ لگا دی! 40 سالہ اورنگزیب کن مشکلات میں تھا؟ افسوسناک واقعہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باپ نے 2 بچوں سمیت بے رحم سمندر میں چھلانگ لگا دی! 40 سالہ اورنگزیب کن مشکلات میں تھا؟ افسوسناک واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts