نہ سوتا تھا نہ ہی کام پر توجہ تھی۔۔ عدنان ٹیپو کے مشکل وقت میں نعمان اعجاز کیسے مسیحا بنے؟ انٹرویو میں انکشاف

Adnan Shah Tipu Says Nauman Ijaz Help Him In Difficult Time

پاکستان کے منجھے ہوئے اداکار عدنان شاہ ٹیپو اپنی جاندار اداکاری، منفرد انداز اور ہر کردار میں ڈھل جانے کی صلاحیت کے باعث شوبز انڈسٹری کا اہم نام بن چکے ہیں۔ چاہے مزاحیہ کردار ہو، سنجیدہ ڈرامہ یا منفی رول — ٹیپو ہر کردار کو اپنی شناخت دے دیتے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ مداح ان کے سادہ مزاج، عاجزی اور فنی دیانتداری کے دلدادہ ہیں۔

حالیہ دنوں میں عدنان شاہ ٹیپو شو گپ شب کے مہمان بنے جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، اداکاری کے جنون اور اس پیشے سے جڑے تجربات پر کھل کر بات کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ اگرچہ انہوں نے کئی کردار ادا کیے، مگر ایک ایسا رول تھا جس نے انہیں اندر تک ہلا دیا۔

ٹیپو نے بتایا کہ، انہیں ایک بین الاقوامی پراجیکٹ میں جرمنی میں سزائے موت پانے والے آخری قیدی کا کردار ملا۔ اس کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے انہوں نے 25 کلو وزن کم کیا اور خود کو مکمل طور پر اس کردار کے ذہنی و جذباتی دائرے میں قید کر لیا۔ حد یہ ہوئی کہ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی وہ اس کردار سے باہر نہ آ سکے۔ وہ نہ سو پاتے، نہ کسی اور کام پر توجہ دے پاتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ عام طور پر ان کی بیوی اور بیٹیاں انہیں حقیقت میں واپس لے آتی ہیں، مگر اس بار حالات کچھ مختلف تھے۔ اس موقع پر ان کے دوست اور لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز ان کے لیے مسیحا بن کر آئے۔

ٹیپو نے بتایا کہ ایک دن انہوں نے نعمان اعجاز کو سیٹ پر دیکھا جو ایک لمحے میں آنسو بہا رہے تھے اور اگلے ہی لمحے قہقہے لگا رہے تھے۔ یہی وہ لمحہ تھا جس نے عدنان کو جھنجھوڑ دیا — انہیں احساس ہوا کہ اصل فنکار وہ ہے جو کردار میں ڈوبے بغیر بھی اس پر مکمل گرفت رکھتا ہے۔

ٹیپو مسکرا کر کہتے ہیں، میں نے وہی راز سیکھا — کردار ادا کرو، مگر خود کو اس میں گم مت ہونے دو۔

Adnan Shah Tipu Says Nauman Ijaz Help Him In Difficult Time

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Adnan Shah Tipu Says Nauman Ijaz Help Him In Difficult Time and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adnan Shah Tipu Says Nauman Ijaz Help Him In Difficult Time to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   29 Views   |   07 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 November 2025)

نہ سوتا تھا نہ ہی کام پر توجہ تھی۔۔ عدنان ٹیپو کے مشکل وقت میں نعمان اعجاز کیسے مسیحا بنے؟ انٹرویو میں انکشاف

نہ سوتا تھا نہ ہی کام پر توجہ تھی۔۔ عدنان ٹیپو کے مشکل وقت میں نعمان اعجاز کیسے مسیحا بنے؟ انٹرویو میں انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہ سوتا تھا نہ ہی کام پر توجہ تھی۔۔ عدنان ٹیپو کے مشکل وقت میں نعمان اعجاز کیسے مسیحا بنے؟ انٹرویو میں انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts