Netizens Criticized Jannat Mirza For Showing Off Hajj Journey
پاکستان کی سب سے مشہور اور فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹار جنّت مرزا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار وجہ کوئی نیا وی لاگ یا فیشن شوٹ نہیں بلکہ ان کا روحانی سفر — حج ہے۔ جنّت نے اپنے والد، والدہ اور بہن علیشبا انجم کے ساتھ حج پر روانگی سے قبل رات گئے انسٹاگرام پر خوبصورت تصویریں اور اسٹوریز شیئر کیں، جو فوری طور پر وائرل ہو گئیں۔
جنّت کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے جہاں دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، وہیں کچھ صارفین نے اسے "روحانی سفر کے نام پر دکھاوا" قرار دیا۔
دلچسپی کی بات یہ ہے کہ جنّت مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا، "پورا جہاز صرف ہمارے لیے تھا۔"
اس کے ساتھ انہوں نے جہاز کے اندر کا مختصر ویڈیو ٹور بھی شیئر کیا، جس میں پورا کیبن خالی دکھائی دے رہا تھا۔
اس پر صارفین نے خوب ردِعمل دیا — کسی نے کہا، "یہ تو شاید بزنس کلاس تھی، جسے اکثر اکانومی سے پہلے سوار کیا جاتا ہے"۔ تو کسی نے طنزیہ انداز میں لکھا، "اگر جہاز بُک ہی کرنا تھا، تو کچھ غریب حاجیوں کو بھی ساتھ لے لیتیں۔"
کچھ صارفین نے وضاحت پیش کی کہ ایسا خالی جہاز لینا کوئی خاص بات نہیں، اگر آپ کو فلائٹ شیڈول کا پتا ہو تو کسی بھی فلائٹ میں کم مسافر ہونا ممکن ہے۔
جنّت نے یہ نہیں بتایا کہ جہاز مکمل طور پر بک کیا گیا یا محض اتفاق تھا۔ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ، "آخری بار ایسا خالی جہاز کورونا کے دنوں میں دیکھا تھا۔"
جہاں ان کے مداح انہیں "روحانیت کی طرف قدم" کہہ کر سراہ رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ تنقید کر رہے ہیں کہ حج جیسے مقدس سفر کو سوشل میڈیا کا "کانٹینٹ" بنانے کی بجائے سادگی اور خاموشی سے ادا کیا جانا چاہیے تھا۔
ایک صارف نے لکھا، یہ حج ہے یا ہوائی سفر کی وی لاگنگ؟
دوسرا بولا، دکھاوا نہیں عبادت کی نیت ہونی چاہیے۔ اللہ ان کی رہنمائی کرے۔
جبکہ ایک اور فالوور نے سوال اٹھا دیا، اتنی کم عمری میں اتنی دولت؟ یہ آمدنی کہاں سے آ رہی ہے؟
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ چکا ہے: کیا نجی زندگی کے ایسے روحانی لمحات کو پبلک کرنا عبادت کی روح کے خلاف ہے؟ یا پھر آج کی ڈیجیٹل دنیا میں سب کچھ دکھانا مجبوری بن چکا ہے؟ اللہ سب کو نیک نیت کے ساتھ عبادت کرنے اور دکھاوے سے بچنے کی توفیق دے۔ آمین۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Netizens Criticized Jannat Mirza For Showing Off Hajj Journey and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Netizens Criticized Jannat Mirza For Showing Off Hajj Journey to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.