ابو نے اچانک کہا کہ اب چلتا ہوں اور پھر ۔۔ مشہور شخصیات کے آخری لمحات، جس نے سب کو افسردہ کر دیا

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم ان کی موت سے پہلے ان کے آخری الفاظ سب کو افسردہ کر جاتے ہیں۔

محمد رفیع:

محمد رفیع بھی ماضی کے مقبول گلوکار تھے، تاہم ان کی گلوکاری کو اُس زمانے کے حساب سے تو پسند کیا ہی جاتا تھا تاہم آج بھی کافی دلچسپی لی جاتی ہے۔

لیکن ان کا آخری وقت بھی لوگوں کے زہنوں میں آج تک زندہ ہے، ایک شو میں محمد رفیع کے بیٹے جاوید علی نے بتایا کہ موت سے ایک دن پہلے والد نے اچانک ہمیں کہا کہ چلو! میں جا رہا ہوں۔

یہ سُن کو جاوید بھی حیران ہو گئے تھے، کیونکہ معمول کے مطابق ابا گانے کا ریاض کر رہے تھے، اس کے بعد ابا یہ کبھی نہیں بولا کرتے تھے لیکن اُس دن ابا نے بولا تو عجیب لگا، پھر اگلے دن ابا کو سینے میں درد ہوا تب معلوم ہوا کہ اٹیک آیا ہے اسپتال لے کر گئے لیکن بچ نہ سکے۔

لتا منگیشکر:

لتا منگیشکر رواں برس موت سے ہمکنار ہو گئی تھیں، ان کی گائیکی پاکستان میں بھی مقبول تھی لیکن ان کی موت نے بھی یہاں توجہ حاصل کی تھی۔

لتا اور محمد رفیع کی دوستی بھی مقبول تھی اور نور جہاں سے لتا کا رشتہ بھی سب کو بھا گیا تھا لیکن اس سب میں اداکارہ اپنے آخری وقت میں بھی پہچانی نہیں جا رہی تھیں، ان کا کمزور چہرا ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کر رہا تھا۔

اسماعیل تارا:

اداکار اسماعیل تارا پاکستانی کامیڈی کے بڑے ناموں میں سے ایک نام تھا، جو رواں ہفتے اس دنیا سے چلا گیا۔تاہم اپنے دلچسپ انداز اور باصلاحیت کردار کی وجہ سے اسماعیل تارا ناظرین کی آنکھ کا تارا تھے، اپنے آخری پروگرام میں جو انہوں نے نعمان اعجاز کو دیا، اس میں دلچسپ گفتگو کر گئے تھے۔

خواہش تھی کہ سیاست دان بنوں، تو میں اداکار بن گیا۔ اپنے آخری انٹرویو میں بتایا کہ اب وہ سرکاری ٹی وی پر بھی پروگرام کر رہے ہیں جبکہ ڈرامے انگنا میں سنجیدہ کردار نبھا رہے ہیں، کہتے تھے کہ سنجیدہ کردار نبھانا بہت آسان ہے۔

اداکار ننھا:

مشہور پاکستانی اداکار ننھا اپنے دور کے ان مشہور اداکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی اداکاری کی بدولت سب کے دل جیتے بلکہ اداکار کے حسن اخلاق نے بھی سب کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔

بی بی سی کی جانب سے اداکار پر ایک رپورٹ تیار کی گئی تھی جس میں اس حوالے سے بتایا گیا۔ 35 برس پہلے اپنے گھر میں مردہ حالت میں ہائے جانے والے ننھا کی موت آج بھی سوالیہ نشان ہے کیونکہ پولیس نے یہ کہہ کر کیس بند کر دیا کہ انہوں نے اپنی جان لے لی تھی۔

بقول میڈیا اور پولیس اداکار ننھا نے دو نالی بندوق اپنے منہ میں رکھ کر چلائی تھی جس کی وجہ سے گولی ان کے سر کے آر پار ہو گئی تھی، خون دیوار پر بھی لگا ہوا تھا۔

جبکہ اداکار ننھا کے جسم سے خون کمرے میں پھیل چکا تھا، اور ان کا جسم مردہ حالت میں پڑا تھا، ساتھ ہی ایک خط بھی موجود تھا جس میں لکھا تھا کہ ’میں اپنی مرضی سے اپنی جان لے رہا ہوں لہذا میری موت کا ذمہ دار کسی دوسرے شخص کو نہ ٹھہرایا جائے۔‘
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار اپنی موت کی رات کافی مایوس تھے، اس رات انہوں نے والدہ سے اپنا اسلحہ مانگا تھا اور مانگتے وقت یہ قسم دیتے ہوئے بندوق مانگی کہ وہ لائسنس کی تجدید کے لیے بندوق چاہتے ہیں۔ واضح رہے ننھا کی حالت کو دیکھتے ہوئے والدہ اور گھر والے ڈر گئے تھے یہی وجہ تھی انہوں نے گھر سے تمام اسلحے کو چھپا دیا تھا۔

Abu Na Achank Kaha Ab Chlta Hun

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Abu Na Achank Kaha Ab Chlta Hun and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Abu Na Achank Kaha Ab Chlta Hun to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   16217 Views   |   02 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ابو نے اچانک کہا کہ اب چلتا ہوں اور پھر ۔۔ مشہور شخصیات کے آخری لمحات، جس نے سب کو افسردہ کر دیا

ابو نے اچانک کہا کہ اب چلتا ہوں اور پھر ۔۔ مشہور شخصیات کے آخری لمحات، جس نے سب کو افسردہ کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ابو نے اچانک کہا کہ اب چلتا ہوں اور پھر ۔۔ مشہور شخصیات کے آخری لمحات، جس نے سب کو افسردہ کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔