اپنی فیملی کو کبھی ویلاگ میں شامل نہیں کروں گا کیونکہ ۔۔ یوٹیوبر اسد نے فیملی ولاگ بنانے سے اچانک توبہ کیوں کرلی؟ دیکھئے ویڈیو

دنیا کا سب سے بڑا ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پاکستان میں بھی بے پناہ مقبول ہے اور صرف ویڈیوز دیکھنے کیلئے ہی نہیں بلکہ لاکھوں شہری ویڈیوز بناکر لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔

ادارے ہی نہیں بلکہ شہری بھی اپنی ویڈیوز یوٹیوب پر ڈال کر بڑی رقوم حاصل کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں تو بے شمار لوگ فیملی ولاگز بناکر بھی یوٹیوب سے بھاری معاوضہ کمارہے ہیں جن میں اسد اور نمرہ بھی شامل ہیں۔

فروری 2020 میں سوشل میڈیا پر ایک نوجوان جوڑے اسد اور نمرہ کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، دونوں نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ لیتے ہوئے 18 سال کی عمر میں شادی کرلی تھی ،کم عُمری میں شادی کے بعد اسد اور نمرہ کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت ملی۔

اس جوڑے نے یوٹیوب پر اپنا چینل بنایاجہاں یہ فیملی ولاگنگ کیا کرتے تھے، اس چینل پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار ہے جبکہ ان کے ولاگز پر ملین میں ویوز آتے ہیں۔

حال ہی میں اسد نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اب اپنے ولاگز میں اپنی بیوی نمرہ اور گھر کی دیگر خواتین کو نہیں دکھائیں گے۔

یوٹیوبر نے کہا کہ “میں نے ان لوگوں کے بارے میں پڑھا جنہیں اللہ کبھی معاف نہیں کرے گا، اُن میں سب سے پہلے والدین کی نافرمانی کرنے والی اولاد ہوگی، دوسرے نمبر پر وہ لوگ ہیں جو اپنی جنس کے بجائے مخالف جنس کے لباس زیب تن کرتے ہیں اور تیسرے نمبر پر وہ لوگ ہوں گے جو اپنی بیویوں کو دُنیا کے سامنے دکھاتے ہیں۔

اسد نے کہا کہ یہ پڑھنے کے بعد، میں نے فوری طور پر اپنا ذہن بنا لیا اور اپنی فیملی کو سوشل میڈیا پر مزید نہ دکھانے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں اللہ اور اسلامی تعلیمات کی مزید خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ولاگنگ نہیں چھوڑ رہا، اب آپ میرے ولاگز میں صرف مجھے اور میرے بیٹے اذلان کو دیکھ سکیں گے اور گھر کی کوئی خاتون ولاگ کا حصہ نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں لاتعداد لوگ فیملی ولاگز بنارہے ہیں، اکثر فیملی ولاگز میں کونٹینٹ کے بجائے گھریلو کام کاج اور مصروفیات دکھائی جاتی ہیں تاہم اسد کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات سے روشناس ہونے کے بعد میں آئندہ اپنی فیملی کو ولاگز میں شامل نہیں کرونگا۔

Asad Ne Family Vlog Banane Se Toba Karli

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Asad Ne Family Vlog Banane Se Toba Karli and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asad Ne Family Vlog Banane Se Toba Karli to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   11328 Views   |   17 Jan 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

اپنی فیملی کو کبھی ویلاگ میں شامل نہیں کروں گا کیونکہ ۔۔ یوٹیوبر اسد نے فیملی ولاگ بنانے سے اچانک توبہ کیوں کرلی؟ دیکھئے ویڈیو

اپنی فیملی کو کبھی ویلاگ میں شامل نہیں کروں گا کیونکہ ۔۔ یوٹیوبر اسد نے فیملی ولاگ بنانے سے اچانک توبہ کیوں کرلی؟ دیکھئے ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنی فیملی کو کبھی ویلاگ میں شامل نہیں کروں گا کیونکہ ۔۔ یوٹیوبر اسد نے فیملی ولاگ بنانے سے اچانک توبہ کیوں کرلی؟ دیکھئے ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔