ابو کے کپڑے پہلی بار بدلے تو خود کو رونے سے روک نہیں سکا ۔۔ بیٹے نے جب بیمار والد کے کپڑے پہلی بار بدلے تو اس کے کیا جذبات تھے؟ ویڈیو

باپ کی عزت کرنا ہر اولاد پر فرض ہے کیونکہ جب آپ چھوٹے تھے تب وہی باپ آپ کو کندھے یا گود میں اٹھائے اسکول چھوڑنے جاتا تھا۔ آپ کی ہر خواہش پوری کرتا، مہنگی فیس ادا کرتا آپ کو اچھا کھلاتا پلاتا۔

اور جب باپ بوڑھا ہوجاتا ہے تو اسے بس اپنے بچوں کے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اس کے علاوہ وہ کچھ نہیں مانگتا۔ یہ سہارا فراہم کیا ہے اس شخص نے اپنے بیمار والد کو جس کی ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے۔

ایسے ہی ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پسند کی جا رہی ہے جس نے اپنے بیمار والد کو کپڑے پہنائے اور یہ خوبصورت کام انجام دیتے ہوئے ان کے آنسو آگئے۔ مذکورہ ویڈیو پوسٹ مشہور فیسبک گروپ امپیتھی پاکستان سے لی گئی ہے جس میں ایک بیٹے نے والد کی انہیں لباس پہناتے ویڈیو شئیر کی ہے۔

گروپ یوزر نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ جس کا انہوں نے جذباتی کیپشن درج کیا۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے یاد ہے پہلی بار جب میں نے بیمار والد کے کپڑے اور ڈائیپر بدلنے کی کوشش کی تھی اس وقت میں رو پڑا تھا۔

میں اس لیے آبدیدہ ہوگیا تھا کہ میں اس حقیقت پر عمل نہیں کر پا رہا تھا کہ میرے والد کتنے کمزور اور بے بس ہوگئے ہیں۔ اور حقیقت یہی بھی کہ میں نے کبھی آزادانہ طور پر کپڑے بدلنے کی صلاحیت کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔ لیکن یہ بھی میرے لیے ایک بڑی نعمت ہے۔

اور سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ "ہم کتنی آسانی سے بھول جاتے ہیں۔ کئی بار ہمارے والدین نے بچپن میں ہماری غیر مشروط خدمت کی ہے۔

یہ ویڈیو کئی لوگوں کے لیے سبق آموز ہوسکتی ہے جو اپنے والدین کے خدمت گزار نہیں ہوتے۔ یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ ایک وقت تھا جب آپ کو چلنا اور بولنا تک نہیں آتا تھا اسوقت آپ کے والدین نے آپ کو یہ سب سکھایا ، اب اگلا فرض آپ کا ہے کہ کس طرح آپ بوڑھے والدین کی دعائیں لیتے ہیں۔

Abbu Ke Kapray Pehli Bar Badlay

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Abbu Ke Kapray Pehli Bar Badlay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Abbu Ke Kapray Pehli Bar Badlay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   29820 Views   |   05 Oct 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ابو کے کپڑے پہلی بار بدلے تو خود کو رونے سے روک نہیں سکا ۔۔ بیٹے نے جب بیمار والد کے کپڑے پہلی بار بدلے تو اس کے کیا جذبات تھے؟ ویڈیو

ابو کے کپڑے پہلی بار بدلے تو خود کو رونے سے روک نہیں سکا ۔۔ بیٹے نے جب بیمار والد کے کپڑے پہلی بار بدلے تو اس کے کیا جذبات تھے؟ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ابو کے کپڑے پہلی بار بدلے تو خود کو رونے سے روک نہیں سکا ۔۔ بیٹے نے جب بیمار والد کے کپڑے پہلی بار بدلے تو اس کے کیا جذبات تھے؟ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔