مالش کروانا بھی منع ہے۔۔ حمل کے آخری مہینوں میں وہ کون سے 5 کام ہیں جان کا خیال رکھنا چاہیے؟ ڈاکٹر کی رائے

خاص طور پر پہلی بار حمل سے گزنے والی لڑکیوں کو بڑی بوڑھیوں کی بتائی باتوں پر عمل کرنے کو کہا جاتا ہے جو اکثر خطرناک بھی ہوسکتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو چند ایسی باتوں کے بارے میں بتایا جائے گا جن میں احتیاط لازم ہے۔

ڈاکٹر سعدیہ وقار کنسلٹنٹ گائناکولوجسٹ ہیں مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں ڈاکٹر سعدیہ نے بتایا کہ دائی سے مساج کروانا ہر گز ٹھیک نہیں ہے۔ تھکن کی وجہ سے سر کا یا ہاتھ پاؤں کا ہلکا پھلکا مساج تو کیا جاسکتا ہے لیکن حمل کے دوران پیٹ پر کوئی دباؤ بالکل نہیں ڈالنا چاہیے۔

کیسٹر آئل

اکثر خواتین کو بچے کی پیدائش کے قریبی دنوں میں کیسٹر آئل پانی میں ملا کر پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے تا کہ درد جلدی شروع ہوں البتہ یہ طریقہ کار غلط ہے اور اس سے فائدے کے بجائے نقصان کا خطرہ ہوتا ہے۔

وہ کام جو کرنے چاہئیں

بچے کی حرکات کا خیال رکھیں۔ اس بات پر غور کریں کہ بچے کی حرکت نارمل رہے اور کم نہ ہو۔ اگر کم محسوس ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں

حمل میں درد پر بھی غور کریں۔ جیسے ہی درد بڑھنے لگے اور جلدی جلدی درد محسوس ہو تو یہ وہ وقت ہے جب ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے

اگر حاملہ خاتون کو لگے کہ ان کا واٹر بیگ لیک ہورہا ہے اس وقت بھی فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   732 Views   |   08 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about مالش کروانا بھی منع ہے۔۔ حمل کے آخری مہینوں میں وہ کون سے 5 کام ہیں جان کا خیال رکھنا چاہیے؟ ڈاکٹر کی رائے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (مالش کروانا بھی منع ہے۔۔ حمل کے آخری مہینوں میں وہ کون سے 5 کام ہیں جان کا خیال رکھنا چاہیے؟ ڈاکٹر کی رائے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.