فیروز خان اور علیزے سلطان کی طلاق ہوگئی دونوں نے اس بات کی تصدیق کردی۔ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل ہو رہی تھیں کہ دونوں کی طلاق ہوگئی اور فیروز نے بچوں کو حاصل کرنے کے لئے کورٹ سے رجوع کرلیا۔
جس پر فیروز خان نے کوئی جواب نہ دیا اور کہا کہ میں ابھی اس خبر کی نہ تو تردید کرسکتا ہوں اور نہ ہی اس پر کوئی حمایتی جواب دوں گا۔
لیکن اب علیزے سلطان نے اپنی شادی، طلاق اور ذاتی زندگی سے متعلق ایسی حقیقت بتا دی کہ مداح بھی رو پڑے۔
علیزے سلطان نے انسٹاگرام سٹوری میں بتایا کہ :
میری 4 سالہ شادی اختتام کو پہنچ گئی۔ میں نے یہ فیصلہ بہت مشکل سے لیا ہے۔ میں نے جتنا چاہا اس شادی کو بچانا یہ اس قدر خوفناک ہوتی گئی۔ میں نے اپنے شوہر کا ہر طرح کا ظلم برداشت کیا چاہے وہ جسمانی ہو یا ذہنی اذیت۔۔ میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے اس ماحول میں بڑے ہوں اور ان کی ذہنیت پر برا اثر پڑے اس لیے میں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
جس پر فیروز نے بھی جواب دیا اور تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ علیزے میری سابقہ اہلیہ ہیں میں ان کی سپورٹ جاری رکھوں گا وہ میرے بچوں کی ماں ہیں لیکن ہاتھ اٹھانے کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔