کیا آپ کے چہرے پر بھی کالے، بھورے داغ دھبے یا میلازما کے نشان پڑ گئے ہیں تو جانیے ڈاکٹر بلقیس ان کو ختم کرنے کے لیے کون سی گھریلو ٹپ بتاتی ہیں

آپ نے غور کیا ہوگا اکثر خواتین کے چہروں پر دھبے نما نشانات پائے جاتے ہیں۔ جس سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے ان کا چہرہ جل گیا ہو۔ کہیں سے لال تو کہیں سے بھورے اور کچھ جگہوں سے تو چہرہ کالا ہو جاتا ہے اب جیسے اگر آپ غور کریں تو کچھ خواتین کے ہونٹوں کے کونے کالے پڑنے لگ جاتے ہیں، کچھ کے گالوں پر نشان آ جاتے ہیں تو کچھ کا ماتھا داغ دار ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ بیش بہا بیوٹی کریمیں استعمال کرتی ہیں۔ ہر ماہ میں فیلشز کرواتی ہیں، کبھی رنگ گورا کرنے والے سیرم کا انتخاب کرتی ہیں اور اب تو انجیکشنز لگوانے کے لیے چلی جاتی ہیں۔ لیکن یہ طریقہ اپنی جلد کو مذید خراب کر دیتا ہے۔

میلازما:

یہ نشانات دراصل میلازما کی وجہ سے بھی ہوتی ہیں۔ یہ ایک جلدی بیماری ہے جس میں چہرے اور جلد پر کئی جگہ ایسے نشانات پڑ جاتے ہیں۔ جو فوری طور پر ظاہر نہیں ہوتے بلکہ کچھ عرصے بعد ظاہری طور پر چہرے پر جھلکنے لگتے ہیں۔ زیادہ دھوپ ہونے کی وجہ سے بھی میلازما کے نشانات جلد پر ظاہر ہوتے ہیں۔ جس کا علاج ویسے تو لیزر ٹریٹمنٹس ہوتے ہیں لیکن گھریلو ٹوٹکوں سے بھی ان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ جس کا آسان طریقہ ڈاکٹر بلقیس نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا ہے۔ ہم بھی آپ کو وہ طریقہ بتانے جا رہے ہیں جس سے آپ بھی اپنے ان نشانات کو ختم کرسکتی ہیں۔

گھریلو ٹپ:

٭ ایک چمچ نیم کی نمولیاں کا پاؤڈر، ایک چمچ باکرا پاؤڈر، ایک چمچ گوند کتیرہ، ایک چمچ حُسنِ یوسف، ایک چمچ بال جھڑ، ایک چمچ بادام پاؤڈر، ایک چمچ نشاستہ، ایک مُٹھی گُلاب کی پتیوں کو اچھی طرح مکس کریں، اس میں 2 چمچ شہد ڈال کر ایک فیس پیک تیار کرلیں۔ اب اس کو چہرے پر لگائیں اور ہلکا سا مساج 5 منٹ تک کرتے رہیں۔ روزانہ یہ پیسٹ چہرے پر لگائیں۔ اگر آپ کے میلازما کے نشانات گہرے ہیں تو دن میں 2 مرتبہ بھی یہ پیسٹ چہرے پر لگایا جا سکتا ہے۔ اس کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔

نشانات کس جگہ ہیں اور یہ کس اندرونی حصے کا مسئلہ ہے؟

میلازما کے نشانات اگر تو آپ کے ہونٹوں کے کونوں میں ہے تو ہوسکتا ہے کہ جگر کا مسئلہ ہو، اگر ماتھے پر ہے تو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی تلی میں کوئی پیچیدگی ہے یا قبض کا مسئلہ ہے۔ ہونٹ اور ٹھوڑی کے حصے پر ہو تو پیٹ کے نیچے ہارمونز میں پیچیدگی بھی ہوسکتی ہے، آنکھوں اور گال کے درمیان تتلی کی طرح نشان ہوں تو جگر یا سورج کی شعاعوں کے منفی اثرات ہوگئے ہیں، کانوں کے پاس گالوں پر ہیں تو دل کا کوئی مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔

یہ کیوں ہوتا ہے؟

یہ بیماری دراصل جلد میں خون اور آکسیجن کی ترسیل صحیح طرح نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ خواتین روزمرہ کے کاموں میں پانی کم سے کم پیتی ہیں جس کا براہِ راست اثر جلد پر ہوتا ہے۔

Dr Bilquis Daag Dhabbe Ilaj

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Dr Bilquis Daag Dhabbe Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Bilquis Daag Dhabbe Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shagufta  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5816 Views   |   08 Apr 2022
About the Author:

Shagufta is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shagufta is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ کے چہرے پر بھی کالے، بھورے داغ دھبے یا میلازما کے نشان پڑ گئے ہیں تو جانیے ڈاکٹر بلقیس ان کو ختم کرنے کے لیے کون سی گھریلو ٹپ بتاتی ہیں

کیا آپ کے چہرے پر بھی کالے، بھورے داغ دھبے یا میلازما کے نشان پڑ گئے ہیں تو جانیے ڈاکٹر بلقیس ان کو ختم کرنے کے لیے کون سی گھریلو ٹپ بتاتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کے چہرے پر بھی کالے، بھورے داغ دھبے یا میلازما کے نشان پڑ گئے ہیں تو جانیے ڈاکٹر بلقیس ان کو ختم کرنے کے لیے کون سی گھریلو ٹپ بتاتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔