سالگرہ پر لاکھوں روپے کے ساتھ ڈالرز بھی، کچھ شرم ۔۔ 2 سالہ بیٹی کی مہنگی سالگرہ منانے پر صارفین ماں باپ پر برس پڑے، ویڈیو

ملک ایک طرف معاشی بدحالی کا شکار ہے تو دوسری جانب پاکستان میں امیروں کے عیش ختم نہیں ہو رہے۔ پہلے کے دور میں بچوں کی سالگرہ اس طرح منائی جاتی تھی جس میں ایک سادگی اور بچوں کے چہروں پر حقیقی معنوں میں خوشی نظر آتی تھی۔ مگر بدقسمتی سے آج دکھاوا کافی بڑھ چکا ہے۔

چھوٹے سے گھر میں ایک خوبصورت سی تقریب رکھنے اور ڈھیر سارے بچوں کا گروپ موج مستی کرتے نظر آتا تھا مگر شاید اب دور بہت بدل چکا ہے۔ حالیہ سالگرہ پہلے کی سالگرہ سے کافی مختلف ہوگئی۔ ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دو سالہ کی بچی کی عالیشان سی سالگرہ کا انعقاد والدین کی طرف سے کیا گیا جو سالگرہ توکم بلکہ کوئی فیشن شو زیادہ نظر آرہا تھا۔

ایک جگہ کو روشنیوں، پھولوں اور ٹیبل سے سجایا گیا جیسا کہ کسی فلم کی شوٹنگ کا سیٹ ہو۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والدین اپنی بیٹی کو گود میں لیے تصویر بنوا رہے ہیں مگربچی کسی صورت مطمئن اور خوش نظر آرہی ہے۔ بچی کی ماں اس کے ہاتھ می ں زبردستی بیگ تھما رکھا ہے۔ کمنٹس میں صارفین کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہ سالگرہ کم بلکہ فیشن شو زیادہ لگ رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ برانڈز کے جنون نے بچی کی سالگرہ کو برباد کر دیا،یہ کہیں سے بھی سالگرہ نہیں لگ رہی۔ ایک صارف لکھتی ہیں کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں، کیا یہ لوگ پاگل ہو گئے ہیں۔ ایک ملک میں دولت کا وسیع شو کیا جا رہا ے، جو بدترین مالی بحران سے گزر رہا ہے لیکن ماں اچھی نظر آنی چاہئے۔

2 Year Old Lavish Birthday Party Severely Criticized

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 2 Year Old Lavish Birthday Party Severely Criticized and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 2 Year Old Lavish Birthday Party Severely Criticized to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3483 Views   |   18 Sep 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 December 2024)

سالگرہ پر لاکھوں روپے کے ساتھ ڈالرز بھی، کچھ شرم ۔۔ 2 سالہ بیٹی کی مہنگی سالگرہ منانے پر صارفین ماں باپ پر برس پڑے، ویڈیو

سالگرہ پر لاکھوں روپے کے ساتھ ڈالرز بھی، کچھ شرم ۔۔ 2 سالہ بیٹی کی مہنگی سالگرہ منانے پر صارفین ماں باپ پر برس پڑے، ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سالگرہ پر لاکھوں روپے کے ساتھ ڈالرز بھی، کچھ شرم ۔۔ 2 سالہ بیٹی کی مہنگی سالگرہ منانے پر صارفین ماں باپ پر برس پڑے، ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔