بچوں کی چاہت میں 4 مرتبہ پورے جسم میں تکلیف دہ سوئیاں چھبوائیں ۔۔ آئی وی ایف عمل کیسا ہے؟ ماریہ علی اپنی حمل کی کہانی بتاتے ہوئے

بچے کی خواہش کس کو نہیں ہوتی ہر شادی شدہ جوڑہ یہ چاہتا ہے کہ ان کے ہاں بھی اولاد ہو وہ بھی والدین کے مرتبے پر فائز ہو جائیں۔ لیکن اولاد دینا یا نہ دینا خدا کے ہاتھ ہے۔

آئی وی ایف صرف ایک ذریعہ ہے جو ایک میڈیکل علاج ہے جس کی وجہ سے70 فیصد خواتین پہلی مرتبہ کے بعد حاملہ ہو جاتی ہیں، لیکن ہر کسی کے لئے پہلے مرحلے کے بعد اولاد حاصل کرنا ممکن نہیں۔

آئی وی ایف کا مرحلہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اس میں کئی انجیکشن آپ کو لگائے جاتے ہیں جس سے حد سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے، کبھی ہڈیوں کا درد تو کبھی جسم میں کسی اور حصے میں درد۔ اس سب کے باوجود خواتین اس عمل کی جانب سے بڑھ رہی ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں ایک المیہ ہے کہ یہ پراسیس اولاد کے حصول کے لئے ممکن نہیں البتہ یہ ایک میڈیکل علاج ہے جسے بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی کے دور میں خوب سراہا جا رہا ہے۔

معروف اینکر پرسن ماریہ میمن نے اپنے شو میں معروف ڈائریکٹر ماریہ علی کو مدعو کیا۔ ماریہ نے یہ عمل 4 مرتبہ کروایا اور شدید تکلیف سے گزریں۔ ماریہ کہتی ہیں کہ:

'' مجھے بچے چاہیئے تھے، اس لئے 4 مرتبہ تکلیف برداشت کی، میں جسمانی تکلیف میں مبتلا تھی، مجھے میرے شوہر نے یہاں تک کہا کہ اگر نہیں کرسکتی تو مت کرو، مجھے کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا، مجھے سمجھایا۔ لیکن میں یہ کرنا چاہتی تھی اور میں نے 4 سال میں 4 مرتبہ اس تکلیف کو برداشت کیا۔ میں نے پہلی مرتبہ سنگاپور سے یہ پراسیس کروایا، اس کے بعد 2 مرتبہ مذید کروایا اس طرح تیسری مرتبہ میں حاملہ ہوئی، لیکن مجھے انڈومیٹروسس تھا جس کے باعث ڈاکٹر نے کہا کہ یہ بچہ زندہ نہیں رہ سکے گا، میں نے اس تکلیف کو دوبارہ گلے لگایا اور چوتھی مرتبہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئی جس کے بعد خدا نے مجھے بیٹی عطاء کی۔ ہمارے ہاں لوگ اس بات کو چھپاتے ہیں، منع کرتے ہیں، پاکستان میں تو ڈاکٹر بھی منع کرتے ہیں کہ کسی کو نہ بتائیں، جبکہ یہ کئی ماؤں کے مسائل کا واحد حل ہے۔ ''

4 Martaba Takleef Bardasht Ki

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 4 Martaba Takleef Bardasht Ki and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 4 Martaba Takleef Bardasht Ki to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   5925 Views   |   23 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

بچوں کی چاہت میں 4 مرتبہ پورے جسم میں تکلیف دہ سوئیاں چھبوائیں ۔۔ آئی وی ایف عمل کیسا ہے؟ ماریہ علی اپنی حمل کی کہانی بتاتے ہوئے

بچوں کی چاہت میں 4 مرتبہ پورے جسم میں تکلیف دہ سوئیاں چھبوائیں ۔۔ آئی وی ایف عمل کیسا ہے؟ ماریہ علی اپنی حمل کی کہانی بتاتے ہوئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کی چاہت میں 4 مرتبہ پورے جسم میں تکلیف دہ سوئیاں چھبوائیں ۔۔ آئی وی ایف عمل کیسا ہے؟ ماریہ علی اپنی حمل کی کہانی بتاتے ہوئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔