لیموں کو کاٹ کر اس میں لونگ رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ فوائد جان کر آپ بھی آزمائے بنارہ نہ پائیں گے

گرمی کا موسم شروع ہو چکا ہے، کہیں زیادہ تیز دھوپ تو کہیں ہلکی تپش ہے، ایسے میں کھانے کی چیزوں پر مکھیاں، گھروں میں مچھر، چھوٹے موٹے کیڑے، اچار میں پھپھوندی لگنا ایک عام بات ہے۔
مگر کے-فوڈ جہاں آپ کی صحت، بیوٹی اور ذائقوں کا خیال رکھتا ہے، وہیں آپ کی گھریلو مشکلات میں بہترین ٹپس اور ٹوٹکے بھی آپ تک پہنچاتا ہے۔
چلیئے بتاتے ہیں کہ لیموں کے اندر یوں لونگ دبا کر رکھنے سے کون سے بڑے فائدے ہوتے ہیں تاکہ آپ بھی اطمینان سے یہ موسم گزار سکیں۔

ٹپ:

٭ ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں 3 سے 4 یا لیموں اگر بڑا ہے تو 6 سے 8 لونگ اس کے اندر دبا دیں، اس کو گھر کے کونوں میں رکھ دیں، اس سے آپ کے گھر میں مچھر اور مکھیاں تو دور دور تک نہیں آئیں گی۔
٭ لیموں میں لونگ لگا کر اس کے اوپر تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر ڈال کر گھر میں اس جگہ پر رکھیں جہاں چیونٹیاں آتی ہوں، تمام چیونٹیاں لیموں کے پاس آکر مر جائیں گی۔
٭ اگر آپ نے اچار گھر میں بنا کر رکھا ہوا ہے تو اس میں لیموں کاٹ کر لونگ ڈال کر رکھ دیں، اچار میں کبھی پھپھوندی نہیں پڑے گی۔
٭ گرمی میں کھانا جلدی خراب ہو جاتا ہے تو بہتر ہے کہ کھانا جب فریزر میں رکھنے لگیں تو اس کے اوپر یہ لونگ والے لیموں کا ایک ٹکڑا رکھ دیں، کھانا بلکل بھی خراب نہیں ہوگا۔

فائدہ کیوں؟

ان ٹپس میں لیموں اور لونگ کا استعمال کیا گیا ہے جوکہ اینٹی بائیوٹک اور اینٹی فنگل ہیں، یہ کسی چیز کو خراب ہونے نہیں دیتی اور مکھیوں مچھروں کی اضافی پیدائش سے روکتی ہیں۔

Lemon Clove Benefits In Urdu

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Lemon Clove Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Clove Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sumaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4490 Views   |   16 Feb 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sumaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sumaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

لیموں کو کاٹ کر اس میں لونگ رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ فوائد جان کر آپ بھی آزمائے بنارہ نہ پائیں گے

لیموں کو کاٹ کر اس میں لونگ رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ فوائد جان کر آپ بھی آزمائے بنارہ نہ پائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لیموں کو کاٹ کر اس میں لونگ رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ فوائد جان کر آپ بھی آزمائے بنارہ نہ پائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔