عام طور پر کھانے کے بعد کھٹی ڈکاریں آنا اور سینے میں جلن کی کیفیت ہونے کا سامنا سب ہی کو کبھی کبھار ہو سکتا ہے اس کی وجہ بعض اوقات بہت زيادہ مرغن غذاؤں کا استعمال بھی ہو سکتا ہے- مگر اگر یہ کیفیت بار بار ہو تو اس کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ اس کے اسباب کے بارے میں جاننا ضروری ہے کیوں کہ یہ بعض اوقات بڑی بیماریوں کا بھی سبب ہو سکتا ہے-
1: معدے میں السر
معدے کی حیثیت انسان کے جسم میں ایک اسٹور روم کی سی ہے بععض اوقات بے احتیاطی کے سبب اس کی دیواروں میں زخم بن جاتے ہیں- اور چونکہ معدہ ایک تاریک اور نم تھیلے کی طرح ہوتا ہے جس میں تیزاب بھی موجود ہوتا ہے- اس لیے یہ زخم بھرنے کے بجائے بڑھنا شروع ہو جاتا ہے- یہاں تک کہ بعض اوقات یہ کینسر میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے- اس زخم کی علامت کے طور پر معدے میں درد اور سینے میں جلن ہوتی ہے اس وجہ سے اس کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور مرچ مصالحے والی غذاؤں سے پرہیز بھی ضروری ہے-
2: دل کی بیماری
بعض اوقات جب دل کے افعال میں خرابی ہو تو اس کا اثر بھی معدے کے افعال پر پڑتا ہے کیوں کہ معدہ دل کے قریب ہی واقع ہوتا ہے- اس وجہ سے محسوس یہ ہوتا ہے کہ معدے میں بھاری پن ہو رہا ہے اور سینے میں جلن ہو رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے پسینے- اس وجہ سے ایسی کسی بھی علامت کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے اور ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے-
3: جگر کی خرابی
جگر انسانی جسم کا وہ حصہ ہے جو کہ نہ صرف خون بناتا ہے بلکہ ایسے انزائم بھی خارج کرتا ہے جو کہ غذا کو ہضم ہونے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں- مگر اگر کسی وجہ سے جگر صحیح کام نہ کر رہا ہو تو اس کا سب سے پہلا اثر ہی انسان کے ہاضمے کے عمل پر پڑتا ہے اور بدہضمی کے ساتھ ساتھ سینے میں جلن اور تیزابییت میں اضافہ ہو جاتا ہے- اگر ان علامات کے ساتھ الٹی اور آنکھوں اور پیشاب میں پیلا پن بھی ہو تو اس کے حوالے سے ڈاکٹر سے فوری طور پر رجوع کرنا چاہیے-
4 : گردوں کی خرابی
گردوں کی حیثیت انسانی جسم میں لانڈری کی سی ہوتی ہے جس کا کام خون کو صاف کرنا ہوتا ہے- اگر گردوں کا کام ٹھیک نہ ہو رہا ہو تو اس صورت میں خون کے اندر زہریلے مادے بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں- جس کا براہ راست اثر انسان کے دیگر افعال پر پڑتا ہے جس کی دیگر علامات کے ساتھ ساتھ معدے میں بھاری پن ، تیزابیت میں اضافہ ہو جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پیر اور جسم میں سوجن ہو جاتی ہے ان علامات کے سامنے آنے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ہے-
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Maday Ki Jalan Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maday Ki Jalan Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.