نماز پڑھنے پر امی ابو حیران ہوتے ہیں ۔۔ غیر مسلم ماں باپ کی مسلمان بیٹی، جسے والدین کی محبت بھی اسلام سے نہ ہٹا سکی، دیکھیے

سوشل میڈیا پر ایک ایسی دوشیزہ کی کہانی کافی وائرل ہے، جس کا گھرانہ والدین، عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں تاہم دوشیزہ اسلام قبول کر چکی ہے۔

کروشیا سے تعلق رکھنے والی حنا نے 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا، چہرے پر حجاب اوڑھے، اسلام کے حوالے سے سنجیدہ نظریہ رکھنے والے حنا کے والدین کو شروعات میں تو اہمیت نہیں دی

انہی لگا شاید بیٹی کو شوق چڑھا ہے، چند دنوں میں اتر جائے گا، تاہم ان کی پریشانی میں اُس وقت اضافہ ہوا جب وہ عملی طور پر مسلمان ہونے لگی۔ حجاب کرنا، نماز پڑھنا اور اسلامی طور طریقے سے خود کو ڈھالنا انہیں پریشان کر رہا تھا۔

حنا کا کہنا تھا کہ میں 5 وقت کی نماز پڑھتی ہوں، میرا ایمان میرے لیے سب کچھ ہے۔ حنا اپنے والدین کی فرمانبرداری بھی کرتی ہیں، ان کے لیے وہ کھانے بنانے میں بھی مدد کرتی ہیں جو کہ اسلام میں حرام ہیں۔

والدہ کہتی ہیں کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ہمیشہ کے لیے تبدیل ہو گئی ہے۔ یہ سب میرے لیے کافی مشکل تھا کیونکہ میری بیٹی 80 سالہ خاتون کی طرح رہن سہن کر رہی تھی اور یہ مجھے قبول نہیں تھا۔
جبکہ والد کا کہنا تھا کہ بیٹی کے عمل کے بعد فیملی اور دوست احباب ہم سے تعلق توڑ دیں گے، ایک خوفناک تجربے کے حوالے سے حنا بتاتی ہیں کہ ایک شخص میرے پاس آیا اور مجھے کہا کہ تمہیں اپنے آپ کو مار دینا چاہیے، یہ سُن کر میں حیران رہ گئی۔

وہ بتاتی ہیں کہ مجھے میرے مذہب اور ایمان سے ہٹانے کی کوشش کرنے والے مجھے مزید میرے ایمان میں پختہ کر رہے ہیں۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   861 Views   |   12 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about نماز پڑھنے پر امی ابو حیران ہوتے ہیں ۔۔ غیر مسلم ماں باپ کی مسلمان بیٹی، جسے والدین کی محبت بھی اسلام سے نہ ہٹا سکی، دیکھیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (نماز پڑھنے پر امی ابو حیران ہوتے ہیں ۔۔ غیر مسلم ماں باپ کی مسلمان بیٹی، جسے والدین کی محبت بھی اسلام سے نہ ہٹا سکی، دیکھیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.