آپ لوگوں کے لئے امید کی کرن ہیں.. کینسر کی جنگ لڑنے والی حنا خان کے بال کٹواتے ہوئے ویڈیو دیکھ کر پاکستانی اداکارائیں بھی جذباتی ہوگئیں

"آپ بہت مضبوط ہیں. اللہ آپ کو جلد ہی اچھی صحت اور لمبی عمر سے نوازے"

یہ کہنا ہے پاکستان کی نامور اداکارہ منال خان کا جنھوں نے بھارتی اداکارہ حنا خان کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انھیں دعا دی. حنا خان کو حال ہی میں تیسرے درجے کے چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد گزشتہ روز حنا نے بال کٹواتے ہوئے اپنی ایسی ویڈیو اپلوڈ کی جسے دیکھ کر مداحوں نے بھی ان کا درد محسوس کیا.

اس ویڈیو جہاں حنا ایک مسکراہٹ کے ساتھ اپنا غم چھپاتے محسوس ہورہی ہیں وہیں ان کی والدہ بھی رونے لگتی ہیں اور حنا ان کو تسلی دیتی ہیں. اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی مداحوں کے علاوہ بھارتی اور پاکستانی اداکاراؤں نے بھی حنا خان کے حوصلے کو سراہا اور ان کو دعائیں دیں.

اداکارہ مریم نفیس لکھتی ہیں "آپ اس وقت کئی لوگوں کے لئے امید کی کرن ہیں. میری جانب سے آپ کے لئے بہت زیادہ دعائیں اور پیار"

جبکہ بھارتی گلوکارہ شریا گوشال اور اداکارہ شلپا شیٹی بھی حنا خان کو جلد صحتیاب ہونے کی دعا دیتی ہیں.

Pakistani Actress Showing Solidarity With Hina Khan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pakistani Actress Showing Solidarity With Hina Khan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pakistani Actress Showing Solidarity With Hina Khan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2270 Views   |   05 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 September 2024)

آپ لوگوں کے لئے امید کی کرن ہیں.. کینسر کی جنگ لڑنے والی حنا خان کے بال کٹواتے ہوئے ویڈیو دیکھ کر پاکستانی اداکارائیں بھی جذباتی ہوگئیں

آپ لوگوں کے لئے امید کی کرن ہیں.. کینسر کی جنگ لڑنے والی حنا خان کے بال کٹواتے ہوئے ویڈیو دیکھ کر پاکستانی اداکارائیں بھی جذباتی ہوگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ لوگوں کے لئے امید کی کرن ہیں.. کینسر کی جنگ لڑنے والی حنا خان کے بال کٹواتے ہوئے ویڈیو دیکھ کر پاکستانی اداکارائیں بھی جذباتی ہوگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔