اب تمہاری ایک نہیں دو دو مائیں ہیں اور ۔۔ صبا فیصل نے اپنے بیٹوں کو شادی سے قبل کیا نصیحت کی جو ہر ماں کو کرنی چاہیئے؟ دیکھئے

ہر ماں اپنی اولاد کے لیے لمحہ بہ لمحہ فکرمند ہوتی ہے اور وہ ان کی بہتری کے لیے ہر وقت انہیں دعاؤں میں یاد رکھتی ہے اور انہیں نصیحت کرتی ہے۔

صباء فیصل بھی انہیں ماؤں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے بیٹوں کی مثبت انداز سے پرورش اور ان کا خیال رکھا۔ اس حوالے سے انہوں نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں انٹرویو میں بات کی۔

مشہور پاکستانی شوبز اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں انہیں دوا کے ساتھ دعا کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اپنے دونوں بیٹوں کو شادی سے قبل ایک نصیحت کی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اب ماشا اللّٰہ سے میرے تینوں بچے شادی شدہ ہیں لیکن جب میں نے اپنے دونوں بیٹوں کی شادی کی تو انہیں ایک نصیحت کی کہ اپنے سسرال والوں کو بھی اپنے والدین کا درجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ اب تمہاری ایک نہیں دو دو مائیں ہیں، جس طرح میں تمہارے لیے دعا کرتی ہوں اسی طرح تمہاری اہلیہ کی والدہ بھی تمہاری بھلائی و خیر کے لیے دعائیں کریں گی۔

صبا فیصل نے کہا کہ میں نے اپنے دونوں بیٹوں کو نصیحت کی کہ انہیں اپنے سسرال والوں کا احترام یقینی بنانا ہے، کیونکہ جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں انہیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔

Saba Faisal Ne Beton Ko Kiya Nasihat Ki

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saba Faisal Ne Beton Ko Kiya Nasihat Ki and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saba Faisal Ne Beton Ko Kiya Nasihat Ki to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3822 Views   |   23 Mar 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 October 2024)

اب تمہاری ایک نہیں دو دو مائیں ہیں اور ۔۔ صبا فیصل نے اپنے بیٹوں کو شادی سے قبل کیا نصیحت کی جو ہر ماں کو کرنی چاہیئے؟ دیکھئے

اب تمہاری ایک نہیں دو دو مائیں ہیں اور ۔۔ صبا فیصل نے اپنے بیٹوں کو شادی سے قبل کیا نصیحت کی جو ہر ماں کو کرنی چاہیئے؟ دیکھئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب تمہاری ایک نہیں دو دو مائیں ہیں اور ۔۔ صبا فیصل نے اپنے بیٹوں کو شادی سے قبل کیا نصیحت کی جو ہر ماں کو کرنی چاہیئے؟ دیکھئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔