50 ہزار لوگوں کو اسلام کی دعوت دے ڈالی.. اسٹیڈیم میں سجدہ کرنے کے بعد مراکش کی ٹیم کی دعوت اسلام دیتی خوبصورت ویڈیو وائرل

مراکش ورلڈ کپ تو نہ جیت سکا البتہ دنیا بھر میں اپنی عمدہ کارکردگی سے فٹ بال مداحوں کے دل جیتنے میں ضرور کامیاب ہوا۔ اس کے ساتھ ہی جیت ہو یا ہار اللہ کے حضور سجدہ شکر ادا کرنے والی ادا دنیا بھر کے مسلمانوں کا سر بھی فخر سے اونچا کر گئی۔ اس وقت ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مراکش کے فٹ بالرز دنیا بھر کے افراد کو اسلام میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام لائیو میں مراکشی فٹبالرز زکریا ابوخل اور عبدالحمید صابری لائیو سیشن کے دوران تمام لوگوں کو اسلام کی دعوت دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’ہمارے ساتھ شامل ہوجاؤ، اسلام میں شامل ہوجاؤ، آؤ امن اور خیر کی طرف آؤ"

مراکش کے پاس ابھی بھی موقع ہے

واضح رہے کہ سیمی فائنل ہار کر ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد مراکش کے پاس ابھی بھی کانسی کا تمغہ جیتنے کا موقع ہے۔ یہ ویڈیو اسپین کو ہرانے کے بعد بنائی گئی جس میں مراکش کے فٹ بالرز ہوٹل واپسی کے بعد کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے اور لوگوں کو اسلامی کی دعوت دیتے دکھائی دیے۔

کھلاڑیوں نے شہادت کی انگلی اٹھا کر کیا کہا؟

فٹ بالرز زکریا ابوخل اور عبدالحمید صابری نے اپنی شہادت کی انگلیاں اٹھائیں اور ساتھ کیپشن دیا کہ ’غیرمسلم ہمارا ساتھ دیں۔‘

50 ہزار افراد کو اسلام کی دعوت

اس لائیو سیشن کو دنیا بھر سے 50 ہزار افراد دیکھ رہے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر سے خوب سراہا گیا۔ ہفتے کے دن مراکش اور کروشیا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

50 Hazar Logo Ko Islam Ki Dawat

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 50 Hazar Logo Ko Islam Ki Dawat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 50 Hazar Logo Ko Islam Ki Dawat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1793 Views   |   16 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

50 ہزار لوگوں کو اسلام کی دعوت دے ڈالی.. اسٹیڈیم میں سجدہ کرنے کے بعد مراکش کی ٹیم کی دعوت اسلام دیتی خوبصورت ویڈیو وائرل

50 ہزار لوگوں کو اسلام کی دعوت دے ڈالی.. اسٹیڈیم میں سجدہ کرنے کے بعد مراکش کی ٹیم کی دعوت اسلام دیتی خوبصورت ویڈیو وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 50 ہزار لوگوں کو اسلام کی دعوت دے ڈالی.. اسٹیڈیم میں سجدہ کرنے کے بعد مراکش کی ٹیم کی دعوت اسلام دیتی خوبصورت ویڈیو وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔