گھر بیٹھے خود کو خوبصورت بنانا چاہتی ہیں؟ اب صرف ٹماٹر کے اسطرح استعمال سے رنگ کو گورا اور جلد کو چمکدار بنائیں

ٹماٹر کھانے کے جہاں اتنے سارے فوائد ہیں وہیں یہ جلد کے لیئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے استعمال سے جلد کے کئی بنیادی مسائل حل ہوتے ہیں اور ساتھ ہی دھوپ سے جلا رنگ بھی صاف ہوجاتا ہے۔

آج کے فوڈز آپ کو ٹماٹر کے چند مفید استعمال بتانے جا رہا ہے، جو ہر طرح سے آپ کی جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے۔

ٹماٹر کے استعمال سے جلد کے مسائل حل:

گرمی سے جلد کی رنگت خراب ہوجاتی ہے اور کالے دھبے بھی پڑجاتے ہیں جوکہ میک اپ کرکے بھی نہیں چھپتے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے تو اپنے فریج میں رکھے ہوئے دو ٹماٹر نکالیں اور اپنے مسئلے کا حل تلاش کرلیں۔

ٹماٹر سے رنگ گورا کرنے کی ٹپ:

٭ ٹماٹروں کو اچھی طرح دھو لیں اور کاٹ کر دو ٹکڑے کرلیں۔
٭ تین ٹماٹروں کا رس نکال لیں اور اس کو تین حصوں میں کرلیں یعنی دو الگ الگ پیالیوں میں آدھا آدھا کرکے رکھ لیں۔
٭ اب ایک پیالی میں تھوڑا سا ٹماٹر کا رس لیں اس میں ایک چمچ دودھ ڈال کر چہرے پر لگائیں اور دس منٹ تک مساج کرتی رہیں۔ گیلے کپڑے کی مدد سے چہرہ صاف کرلیں۔
٭ ٹماٹر کے رس میں ایک چمچ شہد، ہلدی، لیموں کا رس اور ایک چمچ دہی شامل کرے پیسٹ بنالیں پھر اس کو اچھی طرح اپنے چہرے پر لگا کر مساج کریں اور کچھ دیر چھوڑ دیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔
٭ بہتر نتائج چاہتی ہیں تو اس فیشل کو روزانہ استعمال کریں تاکہ آپ کی جلد نکھر جائے اور تمام داغ دھبے بھی ختم ہوجائیں۔

ٹماٹر سے بلیک ہیڈز صاف کرنے کی ٹپ:

٭ دو ٹماٹروں کو اچھی طرح دھو لیں اور بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔ اس میں چار سے پانچ چمچ کورن فلور ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر سات منٹ تک پکاتے رہیں۔
٭ ٹھنڈا ہونے پر اس میں ایک لیموں کا رس ، دو وٹامن ای کے کیپسول، ایلوویرا جیل، آدھا چمچ زیتون کا تیل اور عرقِ گلاب شامل کرکے اچھی طرح ملالیں۔
٭ اس کریم کو روزانہ دن میں دو مرتبہ چہرے پر دس منت لگاکر سادے پانی سے دھو لیں، آپ دیکھیں کہ اس سے نہ صرف رنگ گورا ہوگا بلکہ چہرے کی جلد بھی ٹائٹ ہوجائے گی ، گردوغبار بھی نہیں رہے گا ساتھ ہی بلیک ہیڈز قدرتی طور پر صاف ہوجائیں گے۔

Khud Ko Khubsoorat Banane Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Khud Ko Khubsoorat Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khud Ko Khubsoorat Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3284 Views   |   05 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

گھر بیٹھے خود کو خوبصورت بنانا چاہتی ہیں؟ اب صرف ٹماٹر کے اسطرح استعمال سے رنگ کو گورا اور جلد کو چمکدار بنائیں

گھر بیٹھے خود کو خوبصورت بنانا چاہتی ہیں؟ اب صرف ٹماٹر کے اسطرح استعمال سے رنگ کو گورا اور جلد کو چمکدار بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر بیٹھے خود کو خوبصورت بنانا چاہتی ہیں؟ اب صرف ٹماٹر کے اسطرح استعمال سے رنگ کو گورا اور جلد کو چمکدار بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔